تازہ تر ین

77واںےوم پاکستان, فوجی پریڈ میں چین سعودیہ اور ترکی کے دستے بھی شامل

راولپنڈی (بیورورپورٹ)آج پوری پاکستانی قوم 77 واں یوم پاکستان پورے جوش و جذبے سے منارہی ہے۔ پورے ملک میںاس دن کے حوالے سے شہداءاور تحریک پاکستان میں حصہ لینے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ یوم پاکستان پریڈ میں مسلح افواج کے ساتھ سعودی سپیشل فورس کا دستہ ، چین کی ٹرائی سروسز کا دستہ اور ترک ملٹری بینڈ کا دستہ شامل ہو گا جبکہ جنوبی افریقن فوج کے سربراہ شریک ہوں گے۔ یوم پاکستان پر افواج پاکستان کی پریڈ پہلی دفعہ جنرل(ر) ایوب خان کے دور میں1956 ءمیں شروع ہوئی جو کہ آج تک روایتی طور پر جاری ہے تاہم اس میں کچھ مواقعوں پر تعطل بھی آیا۔ جنرل مشرف جب سویلین صدر تھے 2008 ءمیں پروقار تقریب کا انعقاد ہوا تاہم بعد ازاں 6 سال تک اس پریڈ کے انعقاد کا سلسلہ رکا رہا اور ہر سال دہشت گردی کے واقعات کی وجہ سے پریڈ کو ملتوی کر دیا جاتا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوجائے۔ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کے دلیرانہ فیصلہ کے بعد 2015 میں اس شاندار اور پر وقار ملٹری پریڈ کا دوبارہ انعقاد ہوا۔ جنرل (ر) راحیل شریف نے یہ دلیرانہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا جب 2014ءمیں آرمی پبلک سکول میں دہشت گردی کے واقعہ میں 125 کے قریب بچے شہید ہو گئے اور ملک بھر میں دہشت گردی کے پے در پے واقعات ہو رہے تھے۔ موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی یوم پاکستان کے موقع پر اس تقریب کے انعقاد کاجرات مندانہ فیصلہ کیا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ہم دہشت گردوں کے سامنے جھکیں گے نہیں بلکہ وطن عزیز سے دہشت گردی کے ناسور کو مٹا کر دم لیں گے۔ یہ پریڈ ابتدا میں ریس کورس گراﺅنڈ ، بعد ازاں شاہراہ دستور ، پھر جناح سپورٹس کمپلیکس اور 2015 کے بعد سے پریڈ گراﺅنڈ اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے۔ اس تقریب میں صدر پاکستان مہمان خصوصی کی حیثیت شرکت کرتے ہیں جبکہ دیگر اہم شخصیات میں وزیراعظم ، وفاقی وزراء، مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوتے ہیں۔ ملکی و غیر ملکی اہم شخصیات کو بھی شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ صدر پاکستان کو گارڈ آف آنر پیش کیا جاتا ہے۔ سب سے زیادہ مرتبہ اس تقریب کے مہمان خصوصی ہونے کا اعزاز جنرل(ر) ایوب خان اور جنرل (ر) ضیاءالحق شہید کو حاصل ہے جب کہ وزیراعظم کی حیثیت سے سب زیادہ دفعہ اس تقریب میں میاں نواز شریف کو شرکت کا اعزاز حاصل ہو جائے گا۔ پریڈ میں تینوں مسلح افواج کے علاوہ نیم فوجی دستے ، پولیس ، بوائز سکاﺅٹس اور گرلز گائیڈز کے دستے بھی شرکت کرتے ہیں۔ افواج پاکستان کے اعلیٰ تربیت یافتہ نوجوانوں کی پریڈ سے جذبہ ایمانی میں اضافہ ہوتا ہے۔ تقریب کے دوران مسلح افواج کے زیر استعمال ہتھیار، توپ خانہ ، بکتر بند گاڑیاں ، ٹینک اور ایٹمی میزائلوں سمیت دیگر جدید اسلحہ نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔ تقریب کے دوران ایس ایس جی کے کمانڈوز پیراشوٹ کے ذریعے فضا سے زمین پر اترنے کا مظاہرہ کریں گے تقریب کی خاص بات پاک فضائیہ کی جانب سے پیش کیا جانے والا فلائی مارچ پاسٹ ہو گا جس میں طیاروں کی گن گرج ، پاک فضائیہ کے شاہینوں کی اعلیٰ تربیت کی گواہی دینے کے ساتھ ساتھ اہل وطن کے خون کو گرماتی ہے اور دشمن کے دلوں پردہشت و ہیبت کی مہر ثبت کرتی ہے ۔ اس میں پاک فضائیہ کے معراج ، ایف 7 پی جی، ایف سولہ ، جے ایف 17 تھنڈر سمیت دیگر طیارے بشمول ہیلی کاپٹر ، ڈرون و جاسوسی طیارے اپنی اڑان کا شاندار مظاہرہ کریں گے۔ اس سال 23 مارچ کو بھی یہ تقریب اپنے اسی روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منعقد کی جا رہی ہے۔ گزشتہ چند دنوں سے اسلام آباد خصوصا پریڈ گراﺅنڈ کے اردگرد کے علاقوں میں سکیورٹی کے انتظام سخت کئے گئے ہیں۔19 اور 21 مارچ کو پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل ہو ئی۔ پریڈ کے موقع راولپنڈی اسلام آباد میں موبائل سروس مکمل طور پر بند ہو گی۔ جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد کی زیادہ تر شاہراہوں کو بھی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ صرف پریڈ میں شرکت کرنے والی گاڑیوں جن پر سکیورٹی فورسز کی جانب سے فراہم کردہ سٹیکرز لگے ہوں گے کو داخلے کی اجازت ہو گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain