تازہ تر ین

نجم سیٹھی مایوس, فکسنگ سکینڈل میں نیب بھی کود پڑا, اہم انکشافات

لاہور (خصوصی رپورٹ) سپاٹ فکسنگ کیس کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے نیب سے بھی تحقیقات کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا، نیب کچھ عرصہ قبل بھی پاکستان کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے جوئے میں ملوث ہونے کے حوالے سے معاملے کی تحقیقات کر چکا ہے۔ یہ معاملہ صرف پاکستان سپرلیگ ہی کا نہیں ہے، بلکہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور اس کے کھلاڑیوں سے ماضی میں ہونے والی غلطیاں جو ملک کی بدنامی کا باعث بنیں ان کو بھی شامل تفتیش ہونا ضروری ہے۔ ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ قبل نیب سپاٹ فکسنگ کے حوالے سے تحقیقات کر چکا ہے۔ نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے بڑے وسیع پیمانے پر جوئے میں ملوث پاکستانی کھلاڑیوں اور ہائی آفیشلز کے حوالے سے تحقیقات کی ہوئی ہیں یہ انکوائری اپنے آخری مراحل تک پہنچ چکی تھی، تاہم اس حوالے سے قانونی ماہرین ایڈووکیٹ اظہر صدیق، اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ، ایم ایوب شیخ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایف آئی اے کے پاس نہ صرف سپاٹ فکسنگ کیس بلکہ کسی بھی ایسے ادارے کے خلاف جو وفاقی ہو انکوائری کرنے کا قانونی اختیار ہے اداروں میں تصادم کی کوئی صورت نہیں ملک کا نام بدنام کرنے والوں اور عوام کے جذبات سے کھیلنے والوں کو قطعی طور پر کھلی چھٹی نہیں دی جا سکتی، گھناﺅنی حرکت میں ملوث لوگوں کو کڑی سزائیں ملناضروری ہیں، نجم سیٹھی خود کو بچانے کیلئے معاملے کو پی سی بی ٹربیونل تک محدود رکھنا چاہتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain