تازہ تر ین

آسڑیلیا اور نیوزی لینڈ کو ملا ایک اور اعزاز

سڈنی (ویب ڈیسک) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ 2018ءمیں مشترکہ طور پر سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کی میزبانی کریں گے، سیریز میں دونوں میزبانوں کے علاوہ انگلینڈ کی ٹیم ایکشن میں دکھائی دے گی۔ کرکٹ ا آسٹریلیاکی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کے ابتدائی تین میچز کی میزبانی آسٹریلیا جبکہ فائنل سمیت آخری چار میچز نیوزی لینڈ میں کھیلے جائیں گے۔
سیریز کا آغاز 3 فروری کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہو گا، 7 فروری کو کینگروز کا مقابلہ انگلینڈ سے ہو گا، 10 فروری کو آسٹریلیاور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، 14 فروری کو نیوزی لینڈ کا مقابلہ انگلینڈ سے ہو گا، 16 فروری کو نیوزی لینڈ اور کینگروز ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، سیریز کا چھٹا اور آخری میچ 18 فروری کو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 21 فروری کو ہو گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain