تازہ تر ین

پانچ کتوں کا بچے کے ساتھ درندوں جیسا سلوک

کوئٹہ (ویب ڈیسک)کوئٹہ کے علاقے میاں غنڈی کے علاقے میں پانچ کتوں نے آٹھ سالہ بچے کو نوچ ڈالا ¾ بچے کو ہسپتال انتظامیہ نے داخل کرنے سے انکار کر دیا۔میاں غنڈی کے علاقے میں مدرسہ جانے والے ظہور احمد نامی آٹھ سالہ بچے پر پانچ آوارہ کتوں نے حملہ کر دیا اور بچے کو بری طرح نوچ ڈالا ، بچے کی چیخ و پکار پر اہل علاقہ جمع ہوئے اور بچے کو شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال منتقل کیا جہاں اسے ابتدائی طبی امداد کے بعد داخل نہ کرنے پر ہسپتال انتظامیہ نے موقف اختیار کیا کہ بچے کے ساتھ کوئی خاتون نہیں جس کی وجہ سے ظہور احمد کا والد ایسے تشویشناک حالت میں اٹھائے ہسپتال کے چکر کاٹتا رہا۔صوبائی حکومت نے گزشتہ سال بھی آوارہ کتوں کو ٹھکانے لگانے کی مہم شروع کی تھی مگر باوجود اس کے شہر میں آوارہ کتوں کی بھر مارہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain