تازہ تر ین

پاکستان میں بھارت سے زیادہ ٹیلنٹ موجود

کراچی (شوبزڈیسک) پاکستانی فنکار علی ظفر نے کہا ہے کہپاکستان میں بھارت سے زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں اپنے لئے کچھ اصول وضوابط رکھے ہیں جن کی کبھی خلاف ورزی نہیں کرونگا، ملکی فلموں میں کام کرنے میں کوئی برائی نہیں۔پاکستان میں لائیو میوزک کنسرٹ کرکے جو حوصلہ ملتا ہے اسکا تصور کوئی اور سنگر نہیں کرسکتا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہونے کے ناطے میرے کچھ اصول ہیں۔ بھارتی فلموں میں کبھی بولڈ سین نہیں کروں گا۔انہوں نے کہامجھے کام ملے یا نہ ملے میں اپنے اصولوں پر قائم رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں رومانوی فلمیں کرتے کرتے بور ہوگیا تھا اس لئے اب کچھ ایکشن کرنا چاہتا ہوں،میں امیتابھ بچن کا زبردست فین ہوں اپنی فلم کی پروموشن کیلئے امیتابھ بچن کے شو کون بنے کا کروڑ پتی میں شرکت میری زندگی کا بہترین لمحہ تھا۔انہوں نے کہا میری دلی تمنا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری بھی بالی ووڈ کی طرح دنیا بھر میں اپنا منفرد امیج بنائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain