تازہ تر ین

”آخری سال“ زرداری نے دھماکے دار خبر سُنادی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے گزشتہ 4 سال جمہوریت کی خاطر مصالحت کرکے دیکھ لی لیکن اب آخری سال میں جارحانہ انداز کھیلیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی زیر قیادت ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مفاہمت کی سیاست کو مکمل طور پر خیر باد کہہ دیا ہے اور اب مخالفین کے ہر حملے کا جواب سیاسی انداز میں دیا جائے گا جبکہ (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کا بھی جارحانہ مقابلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی قیادت بلاول ہی کریں گے۔ بلاول بھٹو کی جوانی، میرا تجربہ پارٹی میں نئی جان ڈالے گا۔ کارکن جلد چکری میں جلسے کی تیاری کریں ان سے اگلی ملاقات چکری میں ہی ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain