تازہ تر ین

اس سال اندھیرے ختم …. مودی کو بھی …. شہباز شریف نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور‘لودھراں(اپنے سٹاف رپورٹر سے‘ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے جنوبی پنجاب کے ضلع لودھراں کےلئے 25ارب روپے کے خصوصی ترقےاتی پےکےج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سے صدر،وزےراعظم اورگورنرآتے رہے ےں،لےکن انہےں اس علاقے کی محرومےوںکو ختم کرنے کا کبھی خےال نہےںآےا۔کسی نے نہےں سوچا کہ اس علاقے مےں بھی بڑے منصوبے لگنے چاہئےںاورےہاں کے عوام کو بھی آرام دہ ،باکفاےت اورمحفوظ سفری سہولتوں کی فراہمی کےلئے مےٹروبس جےسے منصوبے لگنے چاہئےں۔ وزےراعظم محمد نوازشرےف کی قےادت مےں پاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت نے جنوبی پنجاب مےں ترقےاتی منصوبوں کا جال بچھا دےا ہے ۔28ارب روپے کی لاگت سے ملتان مےٹروبس سروس کا منصوبہ مکمل کیا گےا ہے ،جس سے جنوبی پنجاب کے عوام کو بہترےن سفر ی سہولتےں مل رہی ہےںوزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف آج لودھراںمےں 98کلو میٹر طویل لودھراں تا خانیوال دوطرفہ سٹرک او رلودھراں ،جلالپور پیروالا روڈ پر ریلوے کراسنگ پر فلائی اوور کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ایک بہت بڑے عوامی جلسہ سے خطاب کررہے تھے -وزیراعلی نے لودھراں کے عوام کے لئے25ارب روپے کے خصوصی ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا اور وزےراعلیٰ نے لودھراں کے عوام کے لئے 20ائیر کنڈیشنڈ بسوں کی فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ےہ جدےد بسےں لودھراں کے عوام کےلئے پنجاب حکومت کا شاندار تحفہ ہے ۔وزیراعلی نے کہاکہ جنوبی پنجاب کی 37تحصیلوں سے پینے کے صاف پانی کے پروگرام کا آغاز کیا جا رہاہے اوراس پروگرام پر اربوں روپے خرچ ہوںگے -انہوں نے کہاکہ لودھراں مےں زرعی ےونےورسٹی کاسب کےمپس بناےا جائے گااورلودھراں جلالپور رےلوے کراسنگ پر فلائی اوورکے منصوبے پر1.1ارب روپے لاگت آئے گی- وزیراعلی نے کہا کہ لودھراں کہروڑ پکا دورویہ سڑک بھی بنائی جائے گی، 30کلو مےٹر طوےل سڑک پر 60کروڑ روپے لاگت آئے گی۔وزےراعلیٰ نے دنےا پور سے مےلسی تک 18کلو میٹر طویل سڑک کی تعمےرکا اعلان کےااور کہا کہ مےں جلد دوبارہ لودھراں آو¿ ں گا اورےہاں کے عوام سے ملوں گا۔مےری کوشش ہوگی کہ خانےوال سے لودھراں تک کی سڑک 12ماہ کی بجائے 10ماہ مےں مکمل کر کے لودھراں کے عوام کے حوالے کردوں ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لےگ(ن) کی حکومت ہی خانےوال سے لودھراں تک 98کلومےٹر طویل سڑک بنا رہی ہے اور22ارب روپے کی لاگت سے ےہ سڑک 12ماہ کی بجائے 10ماہ مےں مکمل کر کے علاقے کے عوام کے قدموں میں نچھاور کردوں گا۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ مےں لودھراں کے عوام کو سلام پےش کرتاہوں جن کا ٹھاٹھے مارتا ہوں سمندر،جو ش اورولولہ اس بات کی گواہی دے رہا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے وزےراعظم کی قےادت مےں لودھراں کے عوام آئندہ انتخابات مےں ترقی کی مخالف سےاسی پارٹیوں کا صفاےا کردےں گے۔انہوںنے کہا کہ اےک سےاسی پارٹی کے لےڈر ٹی وی پر کہہ رہے تھے کہ پنجاب مےں کمےشن لے کر سڑکےں بنائی جاتی ہےں اوررشوت لے کر ترقےاتی کام کےے جاتے ہےںاوروہ موصوف کہہ رہے تھے کہ اگر انہےں موقع ملے گا تو پنجاب مےں ترقی اورخوشحالی دنےا دےکھے گی۔مےں نے اس کے جواب مےں کہا کہ پنجاب آپ کا اپنا گھر ہے ےہاں ضرور آئےں لےکن پہلے کراچی کا کوڑا کرکٹ اٹھا لےں اوراس کی روشنےاں بحال کردےں ۔کراچی کے عوام کو مشکلات سے نجات دلائےں۔اےک اورپارٹی کے صدر جو خود بہت بڑے کھلاڑی تھے نے لاہور مےں پی اےس اےل کے فائنل کی مخالفت کی یہی لےڈرعوام کے عظےم الشان منصوبے مےٹروبس کو جنگلہ بس کہتے رہے اوراب اسی منصوبے کی افادےت سے مجبور ہوکر اپنے صوبے مےں بھی مےٹروبس کا منصوبہ بنا رہے ہےں ۔ انہےں اگر چار سال بعدپشاور میں اس منصوبے کا خےال آےا ہے تو مےں پشاور کے عوام کو مبارکباد دےتاہوں اور”نےازی صاحب“ سے درخواست کرتا ہوں کہ خدارا اسے کبھی جنگلہ بس نہ کہےں۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ 2013ءکے انتخابات کے موقع پر وزےراعظم محمد نوازشرےف نے عوام سے بجلی نہ ہونے کے باعث پھےلے ہوئے اندھےرے دور کرنے کا جو وعدہ کےا تھا وہ پورا ہونے کو ہے۔ پاکستان کا نعرہ لگانے والا ڈکٹےٹر مشرف ،ق لےگ اور پےپلزپارٹی شامل ہے۔ انہوںنے کہا کہ مےں آج علاقے کے عوام کو ےہ خوشخبری دےنے آےا ہوں کہ 2017ء کے آخر مےں پاکستان سے لوڈ شےڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گااورملک مےں وافر بجلی دستےاب ہوگی۔انہوںنے کہا کہ کسان پےکےج کے تحت کسانوں کو سستی کھادےں مل رہی ہےںاورچھوٹے کاشتکاروں کو سو ارب روپے کے بلا سود قرضے دےئے جارہے ہےں ۔ٹےوب وےلوں کےلئے بجلی کے نرخ بھی کم کےے گئے ہےں۔سےاسی جگادرےوں نے باتےں تو بہت کی لےکن عوام کےلئے کچھ نہ کےا ۔ےہاں بھی اےک سےاسی جگادری نے اربوں روپے کا قرضہ معاف کراےا اورٹی وی پر آکر کہتے ہےں کہ وہ دوکروڑ کا ٹےکس دےتے ہےں ۔ےہ وہ لوگ ہےں جنہوںنے قوم کے وسائل لوٹے ہےںاوران کا کڑا احتساب وقت کی ضرورت ہے-پہلے آپ غریب قوم کا خون چوسو اور پھر کہو کہ میں دو کروڑ کا ٹیکس دیتا ہوں،یہ انتہائی افسوسناک بات ہے- میں کہتا ہوں کہ شہبازشریف سمیت سب کا کڑا احتساب ہونا چاہےے تاکہ کوئی غریب کاحق نہ مار سکے-وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ارفع کریم سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں ای روزگارٹرےننگ پروگرام کا افتتاح کےا،جس کے تحت صوبے کے36اضلاع مےں 40ای روزگار سےنٹرز بنائے گئے ہےںجہاں پرنوجوانوں کو3ماہ تربےت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنا آن لائن جاب کے ذرےعے باعزت کماسکےں۔وزےراعلیٰ نے ای روزگار سےنٹرز کی تعداد مزےد بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ای روزگارٹرےننگ پروگرام کے تحت صوبے کے 36 اضلاع میں 40 سینٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں ۔ جب 2013 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی تو ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا، لوگوں کا کاروبار اور روزگار ختم ہو رہا تھا، لوڈشیڈنگ کی اذیت سے لوگ ذہنی مریض بن رہے تھے۔ موجودہ حکومت کی شبانہ روز کی محنت رنگ لا رہی ہے، انشاءاللہ اس سال کے آخر میں یا اگلے سال کے شروع میں ملک سے بجلی نہ ہونے کی بنا پراندھیرے چھٹ جائیں گے۔ پاکستان روشن ہوگا، ملک میں صنعت، زراعت، لائیوسٹاک، ای روزگار جیسے پروگراموں کیلئے وافر بجلی دستیاب ہوگی اور پاکستان بجلی کے معاملے میں نہ صرف خودکفیل ہوگا اوراگر بھارت کو بجلی کی ضرورت ہوئی تو پاکستان فالتو بجلی مودی کو بھی مہےا کرسکے گا۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کی تارےخ مےں وزےراعظم محمد نوازشرےف کی قےادت مےں موجودہ حکومت نے جس شفافےت کے ساتھ منصوبے لگائے ہےں ماضی مےں اس کی کوئی مثال نہےں ملتی اورےہ منصوبے اب تکمےل کی جانب بڑھ رہے ہےں۔1200مےگاواٹ کا بھکی کاگےس پاور پلانٹ کا پہلا مرحلہ آئندہ دو ہفتے مےں مکمل ہوجائے گا جس سے 800مےگاواٹ بجلی حاصل ہوگی ۔پاکستان کی تارےخ مےں کبھی اےسا نہےں ہوا کہ منصوبوں کو شفافےت ،رفتار ،انتھک محنت اوراعلی معےار کے ساتھ مکمل کےا جارہاہوں ۔انشاءاللہ پاکستان اےک عظےم ملک بنے گا۔ انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت کے منصوبے شفافیت، معیار، انتھک کاوشوں اور برق رفتاری سے تکمیل کے حوالے سے اہم سنگ میل ہیںاوران منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان کا قریہ قریہ روشن ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ نوجوانوں کو مےں کوئی سہانے خواب نہےں دکھانا چاہتا لےکن نوجوان مےرے دل کے قرےب ہےں اورمےں نے نوجوانوں کی ہر طرےقے سے خدمت کی ہے اور2018ءعام انتخابات مےں نوجوان ےقےنا خدمت ،محنت اوردےانت کا ساتھ دےں گے۔مشیر ڈاکٹر عمر سیف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانو ںپر مشتمل ہے جو پاکستان کے تابناک مستقبل کی نوید ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں سے ہر سال ڈگریاں لے کر نکلنے والے لاکھوں گریجوایٹس کو روزگار کی فراہمی ایک چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے تاہم پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف کے ویژن کے مطابق ای روزگار پروگرام شروع کیا گیا ہے جو نوجوانوں کو اپنا روزگار کمانے کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔ صوبائی وزراءسید رضا علی گیلانی اور جہانگیر خانزادہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ای روزگارٹرےننگ پروگرام کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کیا جبکہ ای روزگارٹرےننگ پروگرام کے تحت روزگار حاصل کرنے والے نوجوان مزمل عارف نے اپنی داستان سناتے ہوئے ای روزگار پروگرام کی اہمیت بیان کی۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت آج ےہاں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس مےںہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری اور عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے جاری پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس مےں وزیراعلیٰ نے 36 اضلاع کیلئے انسی نریٹرز خریدنے کی منظوری دی۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام کے علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے تیزی سے اقدامات اٹھائے جائیں۔دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھنے کیلئے سب نے مل کر ذمہ داری ادا کرنی ہے۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے مرےضوں کوان کے گھروں پر ادویات فراہم کرنے کا پروگرام بنایا ہے اور اس پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو ان کے گھروںپر ادویات مہیا کی جائیں گی۔وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کو بھی ادویات گھروں پر فراہم کرنے کا جائزہ لیا جائے اوراس ضمن میں فوری طو رپر اقدامات اٹھائے جائیں۔بلاشبہ یہ مریضوں کی بہت بڑی خدمت ہوگی اوراس سے مریضوں کو ہسپتالوں کے بار بار چکر لگانے سے نجات ملے گی اور رش بھی کم ہوگا۔یہ اقدام ایک گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے۔اس مریض دوست اقدام کو کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ وسعت دی جائے۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت ادویات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق محفوظ رکھنے کیلئے جدید ویئر ہاﺅس بنا رہی ہے اوراس ضمن میں کولڈ چین مینجمنٹ کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔ آئندہ مالی سال سے صرف سیریلائزڈ ادویات خریدی جائیں گی اوران ادویات پر بارکوڈ بھی ہوگا۔انہوںنے کہاکہ ہسپتالوں میں انفیکشن کنٹرول پروگرام کے تحت مربوط اقدامات کئے جا رہے ہیں۔انسی نریٹرز کی تنصیب کے ذریعے ہسپتال ویسٹ کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے میں مدد ملے گی۔نجی ہسپتالوں کو بھی ویسٹ کو مناسب طریقے سے تلف کرنے کا پابند بنایا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ ادویات کے نمونے بیرون ملک کی بہترین لیبارٹریوں سے چیک کرائے جائیں گے۔پنجاب حکومت عوام کو معیاری ادویات کی فراہمی کیلئے ہر ضروری اقدام کرے گی۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت سالانہ مفت ادویات کی فراہمی پر 6 ارب روپے خرچ کر رہی ہے۔ لاہور میں جدید ڈرگ ٹیسٹنگ لیب مکمل طور پر فنکشنل ہو چکی ہے اوراس لیب میں پیپرلیس نظام رائج کیا گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ دیگر 4 شہروں میں ڈرگ ٹیسٹنگ لیبزکو فنکشنل کر نے کیلئے تیزی سے اقدامات کئے جائیں۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ہرن مینار ریلوے پھاٹک، شیخوپورہ کے قریب ٹرین حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کےا ہے اور انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمی مسافروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔وزیراعلیٰ نے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain