تازہ تر ین

خفیہ معلومات کا غلط استعمال ، سابق صدر کے سر پر خطرے کی تلوار لٹکنے لگی

واشنگٹن(ویب ڈیسک)وائٹ ہاﺅس نے کہا ہے کہ صدارتی الیکشن کے دوران ٹرمپ اور روسی حکام کے درمیان رابطے کے کوئی ثبوت موجود نہیں ٹرمپ سے متعلق خفیہ معلومات سابق انتظامیہ نے پھیلائی تحقیقات صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بجائے براک اوباما کے خلاف کی جائے۔گزشتہ روزواشنگٹن میں بریفنگ کے دوران ترجمان وائٹ ہاﺅس کا کہنا تھا کہ اوباما انتظامیہ نے خفیہ معلومات کا غلط استعمال کیا روس سے متعلق روابط کی تحقیقات ٹرمپ انتظامیہ کے بجائے سابق صدر براک اوباما کے خلاف کی جائے کہ انہوں نے ملکی راز کیوں افشاں کئے۔شان اسپائسر نے کہا کہ ہر روز ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف نئی خفیہ معلومات جاری کی جارہی ہے مائیکل فلن سمیت ٹرمپ مہم کے حکام کی معلومات اوباما انتظامیہ کے پاس تھی خفیہ معلومات افشاں ہونے پر ہر امریکی شہری کو تشویش ہونی چاہئیے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain