تازہ تر ین

عمران خان کا ”آرمی چیف“ بارے اہم بیان….

اسلام آباد، (مانیٹرنگ ڈیسک،ایجنسیاں) مشال قتل کی تہہ تک جائیں گے، مجرمان کو سخت سزا دلوا کر رہیں گے، مسلم لیگ والوں کو ایمپائر کو ملا کر کھیلنے کی عادت ہے، مریم نواز ایسے پھرتی ہیں جیسے آئندہ کی وزیراعظم ہوں، آرمی چیف سے ملاقات کی درخواست میں نے کی تھی، اس ملاقات میں افغان بارڈر اور فاٹا کے معاملات پر بات چیت ہوئی ہے، میں نے آرمی چیف سے کہا اب آر او الیکشن نہیں ہونے دینگے، نواز شریف بھارت سے دوستی اور فوج مخالفت کررہی ہے، یہی ڈان لیکس میں ہے، پانامہ کا فیصلہ اللہ پر چھوڑدیا ہے، چاہتے ہیں جج فیصلہ دے دیں، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اے پی این ایس واقعہ پر پوری قوم اکٹھی ہوگئی تھی، اسی طرح مشال کے قتل کے بعد لوگوں میں یہ بات اجاگر ہوگئی ہے کہ اسے توہین آمیز واقعات پر ایسا عمل نہیں ہونے دینگے، توہین رسالت کوئی مسلمان برداشت نہیں کرسکتا، کسی پر الزام ہو تو اسے انٹیروگیٹ کیا جانا چاہئے، مشال کے واقعے پر تہہ تک جائیں گے، مجرمان کو سخت سزائیں دلوا کر رہیںگے، اس معاملے میں پولیس شفافیت کے ساتھ ہر پہلو کو دیکھے گئی، میں کل مقتول کے گھر جاو¿ں گا اور انہیں تفصیل سے آگاہ کروں گا، یونیورسٹی میںوائس چانسلر کیلئے بہت نئے اقدامات کے تحت5 چن لیتے ہیں جنہیں مختلف یونیورسٹیوں میں پڑھایا جائےگا، مسلم لیگ وا لوں کو ایمپائر ملا کر کھیلنے کی عادت ہے، آصف زرداری کو اب آر او الیکشن یاد آرہا ہے، مریم نواز ایسے پھر رہی ہے جیسے آئندہ کی وزیراعظم ہے، وہ کہہ رہے ہیں طوفان چلا گیا ہے، صرف آرمی چیف اور چیف جسٹس ہی بولے ہیں، کونسا طوفان تھا جو اب چلا گیا ہے، میں نے چیف آرمی سے ملنے کی درخواست کی، ملاقات میں افغان بارڈر اور آئی ڈی پیز کے حوالے سے بات کی، فاٹا معاملات زیر گفتگو آئے، ایک گھنٹہ ملاقات میں کے پی کے کے معاملات پر بات چیت ہوئی، میں اس سے پہلے کبھی آرمی چیف سے نہیں ملا تھا، آرمی چیف نے کہا میں جمہوریت کے ساتھ ہوں، میں نے انہیں کہا کہ2013 ءکی طرح آر او الیکشن نہیں ہونے دینگے، انہوںنے کہاہم موو کریں گے۔ ہم نے کہا ہمیں ایک فوجی اندر اور ایک باہر فوجی چاہئے،یمن کے معاملے پر پارلیمنٹ نے نیو ٹرل رہنے کا فیصلہ کیا، سعودی عرب سے ضرور تعلقات ہیں لیکن ایران بھی ہمارا ہمسایہ ہے، شیعہ اور سنی کو آپس میں لڑوایا جارہا ہے، ہمیں جنگ ختم کرنے کاحصہ بننا چاہئے، ہم جانتے ہیں ان کے پیچھے کون ہے، قمر جاوید باجوہ چاہتے ہیں راحیل شریف ثالثی کا کردار ادا کریں گے۔ مودی پاکستان کے ساتھ خطرناک کھیل کھیل رہا ہے، ہمارے یہاں کوئی لیڈر ہی نہیں ہے کوئی لیڈر ہوتو انٹر نیشنل لیول پر بھارت کے رویئے کو اجاگر کرے اور دنیا کو بھارت کا اصل چہرہ دکھائے، بھارت پاکستان کو تنہا کرنے میں کامیاب ہورہا ہے، نواز شریف بھارت سے دوستی چاہتا ہے آرمی بھارت کے خلاف ہے، یہی ڈان لیکس میں ہے، امریکہ اور ٹرمپ نے انسانیت سے دشمنی کرکے افغانستان میں بم گرایا، اسی سے انتہا پسندی ختم نہیں ہوگی بلکہ بڑھے گی، دنیا میں امریکہ کی وجہ سے دہشتگردی بڑھ رہی ہے، بم کے نتیجے میں مرنے والوں کے لواحقین داعش اور طالبان کو اختیار کریں گے۔ حکمرانوں کی کرپشن پر کتاب لکھی ہوئی ہے، یہ کمیشن اکٹھی کرکے منی لانڈرنگ کرنا چاہتے ہیں، کے پی کے میں مثالی کام کردیئے ہیں، ادارے مضبوط ترین ہوچکے ہیں، اسلام آباد میں مجھے اور بچوں کو گن دکھا کر لوٹا گیا، دس دنوں میں دس کو لوٹا گیا صرف میں نے رپورٹ درج کروائی، لوگ پولیس سے خوفزدہ ہیں، پنجاب حکومت نے پولیس بدلنے کی بجائے انکی وردی بدل دی اور ڈیڑھ ارب روپیہ خرچ کردیا، پی ایس ایل کے کلب میچ کیلئے32 ارب روپے کے اشتہار لگوادیئے۔ پانامہ کے کیس کے بعد انکی حکومت پنجاب میں بچے گی نہیںیہ کے پی کے میں کیا حکومت بنائیں گے، اگر یہ پانامہ سے بچیں گے تو گوادر کے ٹھیکے پر انہیں پکڑوائیں گے، جو قطری دوست کو دے دیا، پشاور کی میٹرو ان کی میٹرو سے بالکل مختلف ہوگی، بہت سستی اور بغیر سبسڈی کے چلے گی، نواز شریف زرداری کے ساتھ نورا کشتی کرتے رہتے ہیں، دونوں کے مفاد ایک ہیں، دونوں کے پیسے باہر پڑے ہیں، دونوں منی لانڈر ہیں، جو لوگ قرضے دیتے ہیں وہ استعمال کرتے ہیں، پی پی پی، ن لیگ کے مقاصد مشترکہ ہیں ڈاکٹر عاصم، ایان علی، شرجیل پر انکی ڈیل ہوچکی۔ چیف جسٹس کو نیب اور احتساب کمشنر کو چننا چاہئے، دو پارٹیاں ملکر کیسے آزاد کمشنر چن سکتے ہیں، جتنی کوشش کرسکتا تھا کرلی، پانامہ کا فیصلہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے، چاہتے ہیں کہ جج جلد فیصلہ کردیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain