تازہ تر ین

ڈان لیکس معاملہ, چودھری نثار کا اہم بیان آگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ جس وقت ڈان لیکس کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کی گئی اس وقت میجر جنرل آصف غفور ڈی جی آئی ایس پی آر نہیں تھے اور نہ ان کا اس رپورٹ سے کوئی تعلق ہے۔ میں اپنے اس بیان پر قائم ہوں کہ ڈان لیکس کی سفارشات مرتب ہونے میں تاخیر کمیٹی میں اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے ہوئی تھی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان پر در عمل دیتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کمیٹی کے قیام کے وقت جسٹس عامر رضا خان نے اس کی سر براہی اس شرط پر قبول کی کہ وہ صرف اس وقت کمیٹی کی رپورٹ پر دستخط کریں گے جس پر سب کا اتفاق رائے ہو جائےگا۔ اگر شروع میں ہی کمیٹی کی سفارشات پر سب اراکین کا اتفاق رائے ہو جاتا تو اس کمیٹی کو اپنی حتمی رپورٹ مرتب کرنے میں پانچ مہینے سے زیادہ وقت کیوں لگتا۔ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا نہ تو کمیٹی سے تعلق ہے اور نہ ہی وہ اس وقت ڈی جی آئی ایس پی آر تھے جب یہ کمیٹی تشکیل دی گئی۔ واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ایک پریس کانفرنس کی تھی جس میں مختلف معاملات زیر بحث آئے۔ ڈان لیکس کی رپورٹ پر پوچھے گئے سوال پر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے اگر وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اتفاق رائے کا کہا ہے تو ان سے پوچھا جائے، ڈان لیکس کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain