تازہ تر ین

کلبھوشن کی سزا بارے درخواست, ترجمان عالمی عدالت کا بھارت کو بڑا جواب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کلبھوشن یادیو کے معاملے پر بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہو گیا ،عالمی عدالت میں کلبھوشن یادیو کے حوالے سے بھارتی درخواست پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی جبکہ اس سے قبل بھارتی میڈ یا کا کہنا تھا کہ عالمی عدالت برائے انصاف نے پاکستانی ملٹری کورٹس کی جانب سے کلبھوشن یادیو کو دی جانے والی موت کی سزا پر سٹے دے دیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق عالمی عدالت برائے انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کی سزا کے حوالے سے بھارتی درخواست موصول ہوئی ہے تاہم ابھی اس پر نہ تو کسی قسم کی پیش رفت ہوئی ہے اور نہ ہی کوئی سٹے دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق پاکستانی سفیر نے بھی عالمی عدالت کی طرف سے وزیراعظم کو خط لکھنے کی تردید کی ہے ۔اس سے قبل بھارتی میڈ یا کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو کے حوالے سے بھارتی درخواست پر پاکستانی ملٹر ی کورٹ کے فیصلے پر سٹے دے دیا گیا ہے ۔دوسری جانب اب بھارتی وزارت خارجہ نے دعوی کیا ہے کہ عالمی عدالت میں مقدمے کی شنوائی کا آغاز 15مئی سے ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو تک رسائی کی 16درخواستیں مستردی کی گئیں اور یادیو کے اہل خانہ کی پاکستان کے لیے ویزا درخواست ابھی تک منظور نہیں ہوئی ۔ واضح رہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر عملدرآمد رکوانے کے لئے بھارت نے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کر لیا ہے، درخواست میں بھارتی جاسوس تک کونسلر رسائی کا مطالبہ کیا گیا ہےجبکہ عالمی عدالت انصاف سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پاکستان کو عدالت کی کارروائی مکمل ہونے تک کلبھوشن کی موت پر عملدر آمد سے روک دے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain