تازہ تر ین

چین نے سی پیک پر بھارتی اعتراضات مسترد کر دیے

بیجنگ(ویب ڈیسک) ایشیا اور یورپ میں منڈیوں تک رسائی کے مختلف ذرائع سڑک،ریل اور بندرگاہ جیسے منصوبوں کو مربوط کرنے کیلئے چین مسلسل کام کر رہا ہے۔چین نے سی پیک پر بھارتی اعتراضات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مبالغہ آرائی سے باز رہے،بھارت کے چین کی فوجی ترقی کے بارے میں بھی خدشات بے بنیاد ہیں،
معروف امریکی اخبار میں شائع مضمون میں کہا گیا ہے کہ ایشیا اور یورپ میں منڈیوں تک رسائی کے مختلف ذرائع سڑک،ریل اور بندرگاہ جیسے منصوبوں کو مربوط کرنے کیلئے چین مسلسل کام کر رہا ہے،چین پرامن اور ترقی کی وکالت کرنے والا ملک ہے اورچین خطے میں بالادستی حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرے گا، چین کا دفاعی بجٹ 2010 کے بعد اس مرتبہ سب سے کم رکھا گیا ہے،بیجنگ کی فوجی ترقی اس کے قومی تعمیر پروگرام کا حصہ ہے، نئی دہلی کو اس بارے میں زیادہ خدشات میں پڑنے اور تشریح نہیں کرنی چاہیے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain