تازہ تر ین

سرکاری ملازمین کیلئے ”بُری خبر “

لاہور (خصوصی رپورٹ) ملک بھر کے سرکاری ملازموں کو 10 یوم کے اندر اپنے اثاثہ جات کے بارے میں تفصیلات جمع کروانے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔ ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے پنجاب‘ سندھ‘ خیبر پختونخوا‘ بلوچستان سمیت آزاد جموں و کشمیر کے چیف سیکرٹریز اور پولیس فورس کے سربراہان کے نام جاری کئے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ گریڈ ایک سے گریڈ 22 تک کے سرکاری ملازمین قواعد و ضوابط کے تحت ہر سال اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کروانے کے پابند ہیں۔ تاہم رواں برس ایک بڑی تعداد میں سرکاری ملازموں کی جانب سے اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرائی گئیں اور نہ ہی یہ بات سامنے لائی گئی ہے کہ ان کی جانب سے کتنی مالیت کا ٹیکس جمع کروایا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain