تازہ تر ین

دنیا کے سب سے پہلے ایٹمی تجربہ کے دوران ہزاروں لوگوں کو برہنہ کرنیکا انکشاف

لندن(ویب ڈیسک) برطانیہ نے اکتوبر 1952ئ میں جب پہلی بار ایٹم بم کا تجربہ کیا تو ایک ہزاروں لوگوں کو نیم برہنہ ہو کر بم پھٹنے کی جگہ کے انتہائی قریب کھڑا کیا گیا تھا تاکہ وہ دھماکے کا مشاہدہ کر سکیںاور اس کے اثرات کے متعلق ماہرین کو بتا سکیں۔برطانوی اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق 20ہزار ٹن وزنی ایٹم بم کا یہ تجربہ ایک جزیرے پر کیا گیا تھا اور ان لوگوں کو بحری جہازوکے عرشوں پر نیم برہنہ کھڑا کیا گیا تھا۔دھماکے کے 3گھنٹے بعد کچھ لوگوں کو اس جزیرے پر بھیجا گیا تاکہ وہ ایک پراپیگنڈہ ویڈیو کے لیے کچھ مناظر فلما کر لائیں۔ دھماکے کے بعد وہ جزیرہ تابکار شعاعوں کی جہنم بنا ہوا تھا جس کے بعد یہ تمام افراد ان سے متاثر ہوئے۔ بعض کچھ عرصہ بعد ہی موت کے منہ میں چلے گئے۔ بعض زہریلی تابکاری کے باعث کینسر و دیگر موذی امراض کا شکار ہو گئے۔ ان میں کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں میں بھی پیدائشی طور پر معذور ہونے کے امکانات 10گنا، اور مردہ پیدا ہونے کے امکانات 5گنا زیادہ تھے۔
رپورٹ کے مطابق ان لوگوں نے بعدازاں اس اقدام کے خلاف مقدمہ بھی درج کروایا مگر آج 61سال گزر جانے کے باوجود انہیں انصاف نہیں مل سکا۔انہیں حکومت کی طرف سے تلافی کے طور پر کوئی رقم تو نہ دی گئی بلکہ نیوکلیئر ٹیسٹ میڈلز دے دیئے گئے۔آج ان میں سے صرف 4لوگ زندہ ہیں۔ان میں ایک سابق رائل انجینئر تھامس ولسن ہے جس کی عمر اس وقت 80سال ہے۔اس کا کہنا تھا کہ ”یہ لوگ ہمارے مرنے کا انتظار کر رہے ہیں۔ہم نے اعلیٰ سطحی خفیہ دستاویزات دیکھی ہیں جن میں لکھا تھا کہ 3اکتوبر کومغربی آسٹریلیا کے بیلو آئی لینڈز پر ہونے والے اس تجربے میں ہم لوگوں کو نقصان کا انہیں معمولی آئیڈیا تھا۔ یعنی انہیں معلوم تھا کہ ہمیں نقصان پہنچ سکتا ہے مگر پھر بھی انہوں نے ہمیں بم پھٹنے کی جگہ کے اس قدر قریب کھڑا کیا اور بعدازاں دیگر افراد کو بھی فلم بنانے کے لیے جزیرے پر بھیج دیا۔جب ہم لوگوں کو انہوں نے نیم برہنہ ہو کر کھڑا ہونے کا حکم دیا اس وقت سویلین سائنسدانوں کو بم کے اثرات سے بچنے کے لیے خصوصی شیلڈز فراہم کی گئی تھیں۔اس سے بھی ان کی بدنیتی عیاں ہوتی ہے۔ “


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain