تازہ تر ین

جے آئی ٹی سربراہ نے وزیراعظم بارے جواب دینے سے گریزکیوں کیا؟

اسلام آباد (این این آئی، اے این این) پاناما کیس کی تحقیقات کےلئے سپریم کورٹ کی جانب سے نامزد کر دہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاءنے کہا ہے کہ تمام اداروں کا تعاون حاصل ہے ¾ سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایات پر مکمل عملدر آمد کرینگے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر مختصر بات چیت کرتے ہوئے واجد ضیاءنے کہاکہ ہم نے بہت کام کر ناہے سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق چلیں گے ۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ ہمیں تمام اداروں کا تعاون حاصل ہے سپریم کورٹ کی ہدایات پر مکمل عملدر آمد کرینگے بہت کام کر ناہے،اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ وزیر اعظم کو بلائینگے یا خود ان کے پاس جائینگے جس پر انہوںنے جواب دیا کہ نو کمنٹ ۔ واجد ضیا کا کہنا ہے میڈیا کو پریس ریلیز کے ذریعے پیش رفت سے آگاہ کریں گے ، کیس کی سماعت سات جون تک ملتوی کر دی گئی ۔کمرہ عدالت کے باہر ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے واجد ضیا نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کی تاہم جے آئی ٹی ارکان نے وزیراعظم کو بلانے سے متعلق میڈیا کے سوال کا جواب دینے سے گریزکیا۔ اور کہا کہ ہم وہی کرینگے جس کا عدالت نے حکم دے رکھا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain