تازہ تر ین

اب کسی سیاسی بازی گر کو مسقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں پاکستان ترقی و خوشحالی کی منزل کی جانب ٹیک آف کر چکا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا چار سالہ دور شفافیت، دیانت، امانت اور محنت سے عبارت ہے اورترقیاتی منصوبوں کو رفتار اور معیار کے ساتھ مکمل کیا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہماری حکومت کے ترقیاتی منصوبے شفافیت، معیار اور رفتار کا شاہکار ہیں جبکہ ماضی کی حکومتوں نے ترقیاتی منصوبوں کے نام پر کرپشن کے قبرستان بنائے اوراپنے دور میں لوٹ ماراور کرپشن کے ریکارڈ قائم کرنے والوں کو عوام اچھی طرح جانتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ باشعور عوام نے ترقی کے مخالف عناصر کی منفی سیاست کو دفن کردیا ہے اور دھرنا سیاست کرنے والوں کو 2018ءمیں بھی ناکامی کا سامنا کرنے پڑے گا اور پاکستانی قوم اب کسی سیاسی بازیگر کو اپنے روشن مستقبل سے نہیں کھیلنے دے گی۔ انہوںنے کہا کہ عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے اورکسی کو عوامی خدمت کے سفر میں رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ترکی کی معروف تعمیراتی کمپنی کے سربراہ محمد سلجوق یوسیفی نے ملاقات کی،جس میںانہوںنے ہاو¿سنگ، ہےلتھ سےکٹر اورانفراسٹرکچر کے منصوبوں مےں سرماےہ کاری مےں دلچسپی کا اظہارکےا۔ترک کمپنی کے سربراہ محمد سلجوق یوسیفی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کےساتھ انفراسٹرکچر کے منصوبوں مےں ملکر کام کرنا چاہتے ہےں ۔ ترکی کی تعمےراتی کمپنی کی ٹےم جلد پاکستان کا دورہ کرےگی اورپنجاب مےں سرماےہ کاری کا جائزہ لے گی۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے بات چےت کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کی متعدد کمپنےوں نے پنجاب کے مختلف شعبوں مےںسرماےہ کاری کی ہے ۔ٹرانسپورٹ،صحت،سالڈ وےسٹ اوردےگر شعبوں مےں ترک کمپنےوں کا پنجاب حکومت کےساتھ اشتراک موجود ہے۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت اورترک کمپنےوں کے باہمی اشتراک سے پاکستان اورترکی مےں معاشی تعاون فروغ پا رہاہے۔پنجاب حکومت صوبے کے سکولوں مےں 36ہزار اضافی کلاس رومز کی تعمےرکے پروگرام کو آگے بڑھا رہی ہے ۔ہےلتھ سےکٹر مےں بھی متعدد منصوبوں پر کام کےا جارہا ہے جبکہ کم لاگت ہاو¿سنگ سےکےموں کے پروگرام پر بھی عملدر آمد جاری ہے ۔ترکی کی تعمےراتی کمپنی ان منصوبوں مےں سرماےہ کاری کرسکتی ہے اور ہم ترک کمپنی کی انفراسٹرکچرکے منصوبوں مےں سرماےہ کاری کا خےر مقدم کرےں گے۔ صوبائی وزراءخواجہ سلمان رفےق، خواجہ عمران نذےر ،تنوےر اسلم ملک ،سےد ہارون احمد سلطان بخاری ،استنبول مےں پاکستان کے قونصل جنرل ےوسف جنےد،متعلقہ محکموں کے سےکرٹرےز اوراعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشرےف کی زےر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس مےںآئندہ مالی سال2017-18 کے بجٹ خصوصاً زرعی شعبہ کی ترقی کےلئے ترجےحات کا تفصےلی جائزہ لےاگےا۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ صوبے کے عوام کی امنگوں کا ترجمان ہوگااورتےزرفتارترقی وعوام کی خوشحالی کے بڑے پروگرام کو مزےد آگے بڑھائےں گے۔بجٹ مےں صوبے کے عوام کو حقےقی معنوں مےں رےلےف دےا جائے گا۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ زرعی شعبہ معےشت کی ترقی مےں بنےادی اہمےت کا حامل ہے،اس شعبے کو فروغ دے کر قومی معےشت کو مضبوط بنےادوں پر استوار کےا جاسکتا ہے۔ ہماری بڑی آبادی کا روزگار بھی اسی شعبہ سے وابستہ ہے ۔اسی مقصد کے پےش نظر شعبہ زراعت کی ترقی اورکسانوں کی خوشحالی ہماری ترجےحات مےں شامل ہے اورآئندہ مالی سال کے بجٹ مےں کسانوں کو رےلےف کی فراہمی اورزرعی شعبہ کی ترقی کےلئے زےادہ وسائل مختص کےے جائےنگے۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے پاکستان کی تارےخ مےں پہلی بار چھوٹے کاشتکاروں کو رےلےف فراہم کرنے کےلئے بلاسود قرضوں کی فراہمی کا پروگرام شروع کےا ہے اوراس پروگرام پر عملدر آمد کےلئے انتہائی شفاف مےکانزم بناےاگےا ہے ۔انہوںنے کہا کہ100ارب روپے کے بلاسود قرضوں کی فراہمی سے چھوٹے کاشتکار کو اس کا حق دےا گےا ہے،اسی طرح کھاد پر سبسڈی سے کاشتکاروں کو حقےقی رےلےف ملا ہے ۔انہوںنے کہا کہ زرعی ٹےوب وےلوں پر بجلی کے نرخوں مےں کمی اورزرعی لوازمات کی سستے داموں فراہمی سے زراعت کے شعبے پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوئے ہےں۔تارےخ ساز کسان پےکےج پر عملدرآمد سے فی اےکڑ زرعی پےداوار مےں بھی اضافہ ہوا ہے ۔انہوںنے کہا کہ کسان خوشحال ہوگا تو پاکستان ترقی کرے گااوراسی مقصد کے پےش نظر زرعی شعبے کے فروغ اورکاشتکار کی خوشحالی کےلئے انقلابی نوعےت کے اقدامات کےے گئے ہےں۔صوبے کی تارےخ کا پہلا موقع ہے کہ بے زمےن کاشتکاروں کو بھی بلاسود قرضے دےئے جارہے ہےںاورحکومت کے کسان دوست اقدامات آئندہ بھی جاری رہےں گے۔اجلاس مےں صوبائی وزراءعائشہ غوث پاشا،نعےم اختر بھابھہ ،چےف سےکرٹری، مشےر ڈاکٹر عمر سےف ،چےئرمےن منصوبہ بندی و ترقےات،متعلقہ محکموں کے سےکرٹرےز اورماہرےن نے شرکت کی۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشرےف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ معدنیات کی استعدادکار بڑھانے اور پنجاب میں معدنی وسائل کی تلا ش کے امور کا جائزہ لیاگیا۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ معدنیات میں اصلاحات اور استعداد کار بڑھانے کے حوالے سے اقدامات میں تاخیر پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب منرل ڈویلپمنٹ کمپنی کا تا حال چیف ایگزیکٹو آفیسر نہ ہونا قابل افسوس ہے ۔ وزیراعلیٰ نے چنیوٹ رجوعہ خام لوہے کے ذخائر کی تلاش کے دوسرے مرحلے کے کام کے آغاز میں تاخیر پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کی سرزنش کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب معدنی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے ۔ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے زمین میں چھپے خزانے بروئے کار لا نا وقت کی ضرورت ہے اور اس جانب پیشہ ورانہ انداز اور محنت کے ساتھ کام کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہے۔ معدنی وسائل کی تلاش اور ان سے استفادہ کرنے کے لئے متعلقہ اداروں کی استعداد کار بڑھانا بے حد ضروری ہے اور متعلقہ اداروںمیں پروفیشنل اور ماہرین شامل کر کے ان کی استعداد کار بڑھائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر محکمے کی استعداد کار بڑھانے کے امور کو خود دیکھوں گا۔ انہوں نے پنجاب میں آئل اینڈ گیس کے پوٹینشل کا جائزہ لینے کے لئے جامع سروے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئل اینڈ گیس کے پوٹینشل کے جامع سرو ے سے اس شعبہ میں سرمایہ کاری لائی جا سکتی ہے، اس حوالے سے تمام امور تیزی سے طے کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ چنیوٹ رجوعہ میں خام لوہے کے ذخائرکی تلاش اور تخمینہ لگانے کے دوسرے مرحلے کیلئے جرمن کمپنی سے معاہدہ کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر معدنیات چوہدری شیر علی، جرمن کمپنی فیوگروکی منےجنگ ڈائریکٹرڈاکٹر اتا ایلشچ اور ان کی ٹیم، سیکرٹری توانائی، ڈی جی معدنیات اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ سیکرٹری معدنیات ارشد محمود روس سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔وزےراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشرےف سے آج یہاں ساہیوال کول پاور پراجیکٹ پر کام کرنے والے چینی گروپ ہیوانگ (Huaneng) کے نائب صدر وین ونژونگ (Mr. Wang Wenzong) کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی۔ چینی وفد نے 1320 میگاواٹ کے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی مقررہ مدت سے قبل تکمیل پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کو مبارکباد دی۔ ہیوانگ گروپ کے نائب صدر وین ونزونگ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی ولولہ انگیز قیادت میں ساہیوال کول پاور منصوبے کو انتہائی برق رفتاری سے مکمل کیا گیا ہے جو ”شہباز سپیڈ“ کا عملی نمونہ ہے اور اس منصوبے کی تکمیل میں وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ہر سطح پر بھرپور تعاون فراہم کیا ہے اور ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کا دوسرا یونٹ بھی جلد بجلی کی پیداوار شروع کردے گا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے چینی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین تعلقات میں ساہیوال کول پاور پراجیکٹ سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ 24 گھنٹے بعد وزیراعظم محمد نوازشریف اس قومی منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ پوری دنیا میں اتنی پیداواری گنجائش کا منصوبہ اتنے کم عرصے میں مکمل نہیں کیا گیا۔ساہیوال کول پاور پراجیکٹ نے دنیا اور چین کا اپنا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا پاکستان میں شفافیت ترین اور تیز رفتار ترین منصوبے کی تکمیل پر حیران ہے۔22 ماہ کی مدت میں ساہیوال کول پراجیکٹ سے بجلی کا حصول ایک تاریخی کامیابی ہے۔ کول پاور پراجیکٹ سے بجلی کی پیداور شروع ہونے سے پاکستانی قوم کے خواب کو حسین تعبیر ملی ہے، قوم کو اس طرح کی مزید خوشیاں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں منصوبے کی ایسی برق رفتاری سے تکمیل کی کوئی مثال نہیں ملتی۔یہ منصوبہ بجلی بحران کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے بیلٹ اینڈ روڈ کا وژن دے کر دنیا میں امن، امید، ترقی و خوشحالی کا پیغا م دیا ہے اور یہ باہمی احترام، اجتماعیت اور ہم آہنگی کا پیغام ہے۔ چینی صدر نے کرپشن کے خاتمے کیلئے تاریخ ساز کام کیا ہے اور میں چینی صدر کے ان اقدامات کا بہت بڑا معترف ہوں۔ چین کے قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن، ہیوانگ شین ڈونگ پاور جنریشن کمپنی کے نائب صدر ڈنگ ژنگو (Mr. Ding Xingwu)، ایگزیکٹو صدر شین ڈونگ رویائی گروپ لی آئینگ(Ms. Li Aiying) ، پارٹی سیکرٹری اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیوانگ شین ڈونگ پاور جنریشن کمپنی لی ژوچنگ (Mr. Li Xhuqing) اور دیگر حکام کے علاوہ چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، چیئرمین پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی چوہدری عارف سعید، سی پیک کے خصوصی ایلچی ظفرالدین محمود، سیکرٹری توانائی، بیجنگ میں پاکستان کی کمرشل قونصلر ڈاکٹر ارفع اقبال اور اعلیٰ عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پنجاب سمیت پاکستان بھر میں شفافیت ، دیانت ، امانت اور محنت کی نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے -نواز شریف حکومت کے مقرر کردہ شفافیت، محنت اور دیانت کے معیار رول ماڈ ل بن چکے ہیں – موجودہ حکومت نے اربوں روپے کے وسائل بچا کر اربوں روپے کے وسائل پیدا کئے ہیں -بجلی کے لگنے والے کارخانے محنت ، دیانت ، امانت اور شفافیت کی گواہی دے رہے ہیں – وزیر اعظم محمد نواز شریف کل ساہیوال میں 1320 میگا واٹ کے کول پاور پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے -اس منصوبے کے پہلے پلانٹ سے 660 میگا واٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے جبکہ بھکی میں بھی گیس پاور پراجیکٹ بجلی پیدا کر رہا ہے- قائد اعظم سولرپارک بہاولپور میں 400 میگا واٹ کے شمسی توانائی کے منصوبے لگ چکے ہیں اور300 میگا واٹ کے شمسی توانائی کے مزید منصوبے لگ رہے ہیں اور2018ءکے اوائل میں ملک سے بجلی کے اندھیرے چھٹ جائیں گے -دھرنوں نے ملک کی معیشت کا دھڑن تختہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی-لاک ڈا¶ن ملک کی ترقی کو برباد کرنے کی سازش تھی- مشکلات کے باوجود پاکستان آگے بڑھ رہا ہے – سی پیک پاکستان کی تقدیر بدل دے گا- قومی منصوبوں پر سیاست کرنا زہر قاتل ہے – جنوبی پنجاب کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے آئندہ بجٹ میں ریکارڈ وسائل مہیا کریں گے -وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار آج یہاں ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے ملاقات سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا -تین گھنٹے سے طویل جاری رہنے والی ملاقات میں جنوبی پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں ، عوام کی فلاح و بہبودکے پروگراموں ، کسان پیکیج ، گندم خریداری مہم ، خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام ، امن عامہ اور دیگر فلاحی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا-


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain