تازہ تر ین

زرداریوں نے گھناﺅنا کھیل کھیلا, وزیراعلیٰ کے حیران کُن انکشافات

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں ملک سے اندھیروں کو ختم کرنے کے وعدے کی تکمیل ہو رہی ہے۔ وزیراعظم محمد نوازشریف نے 2013ءکے انتخابات میں قوم سے وعدہ کیا تھاکہ ملک کی ترقی وخوشحالی ، زراعت ، صنعت او رمعیشت کے فروغ کے لئے بجلی کی کمی پوری کر کے ملک کو روشن کریں گے اور آج وہ عظیم دن ہے، جب آپ کے خواب کو حقیقی تعبیر ملی ہے اور 1320میگا واٹ کا ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کا افتتاح ہوا ہے۔ پاکستان کی تاریخ کا یہ سب سے بڑا کول پاور پراجیکٹ اور سی پیک کا پہلا منصوبہ ہے جس کا افتتاح کیاگیا ہے۔ وزیراعظم محمد نوازشریف کی سربراہی میں اس منصوبے کو 22ماہ میں مکمل کیا گیا ہے جو دنیا کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہے، اس رفتار سے آج تک دنیا میں اتنی پیداواری گنجائش کا کوئی منصوبہ مکمل نہیں کیا گیا۔ حتیٰ کہ چین میں بھی ایسا منصوبہ 27ماہ میں مکمل ہوا ہے اس طرح چینی کنٹریکٹرز نے چین کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ وہ آج ساہیوال میں 1320میگا واٹ کے کول پاور پراجیکٹ کے پہلے پلانٹ سے 660میگا واٹ بجلی کی پیداوار کے آغاز کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ سی پیک کا منصوبہ ہے اور سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ کاحصہ ہے۔ سی پیک کے تحت پاکستان میں 36ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے توانائی کے منصوبے لگائے جا رہے ہیں۔ 36ارب ڈالر پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر سے 40فیصد زائد ہیں۔ بلاشبہ چین کی یہ تاریخ ساز سرمایہ کاری چینی قیادت کا وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔ چینی قیادت وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت پر مکمل یقین رکھتی ہے کیونکہ وزیراعظم محمدنوازشریف نے شفافیت اور رفتار کے تحت منصوبے مکمل کئے ہیں بلاشبہ سی پیک ایک گیم چینجر بن چکا ہے۔ تاہم ماضی کی حکومتوں نے چین کی دوستی سے فائدہ نہیں اٹھایا۔ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں 4برس کے دوران ناقابل یقین رفتار سے منصوبے سے آگے بڑھائے گئے ہیں اور گزشتہ 2برس کے دوران جب چین کے صدر 31اپریل 2015ءکو پاکستان آئے اس کے بعد منصوبوں پر غیرمعمولی معیار اور رفتار کے سا تھ کام کیا گیا ہے۔ پاکستان میں شفافیت او ررفتار کی نئی تاریخ رقم ہوئی ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے وہ کام کئے ہیں جن کی پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ وزیراعظم نوازشریف پاکستان کی ترقی وخوشحالی کا ایسا عظیم کام سرانجام دے رہے ہیں جس سے آنے والی نسلیں ہمیشہ یاد رکھیں گی۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک کے تحت پاکستان کے عوام کی غیر معمولی خدمت کرنے پر میں چین کے صدر شی جن پنگ، وزیراعظم لی کی چیانگ ،چینی سفیر سن ویڈانگ ، چینی عوام او رحکومت کا شکر گزار ہوں اور پاکستان کے عوام چین کے اس عظیم ترین تحفے کے تاریخ ساز احسان کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ پاکستان میں چین کی یہ سرمایہ کاری انمول تحفہ ہے-کونسا ملک ہے جس نے 20کروڑ عوام کے لئے 55ارب ڈالر کی خطیر رقم دی ہے-جب تک دنیا قائم ہے پاکستان کے عوام چین کا یہ احسان عظیم نہیں بھولیں گے۔ انہوں نے کہاکہ جب وزیراعظم محمدنوازشریف نے اقتدار سنبھالا تو بجلی کے منصوبے لگانے کے لئے وسائل کی کمی آڑے آرہی تھی۔ تاہم اللہ تعالی نے کمال مہربانی کی اور وزیراعظم محمدنوازشریف کی نیک نیتی کا پھل چین کی سرمایہ کاری کی صورت میں سامنے آیا او رچین اس ضمن میں وسیلہ بنا۔ انہوںنے کہاکہ چین کے صدر شی جن پنگ نے ستمبر 2014ءمیں اسلام آباد آنا تھا او رمعاہدوں پر دستخط ہونا تھے لیکن ایک پارٹی جس نے دھرنے دے رکھے تھے منت سماجت کرنے کے باوجود دھرنے ختم کرنے سے انکار کردیا -میرے ذاتی علم میں یہ بات ہے کہ اس پارٹی کی لیڈر شپ سے اعلی ترین سفارتی سطح پریہ کہا گیاکہ چینی صدر پاکستان آرہے ہیں خدا را! یہ جگہ چھوڑ دیں لیکن بد قسمتی کی بات ہے کہ اس پارٹی کی لیڈر شپ نے دھرنے ختم کرنے اور جگہ چھوڑنے سے انکار کردیا او رکہاکہ ہم ےہاں سے نہیں اٹھیں گے ، جس کے باعث چین کے صدر کا دورہ موخر ہوا او راس میں 7ماہ کی تاخیر ہوئی اورچینی صدر بعدمیں اپریل 2015ءمیں پاکستان آئے ،اگر چینی صدرستمبر 2014ءمیں اسلا م آباد آتے تو ساہیوال کول پاور پراجیکٹ سمیت دیگر منصوبے گزشتہ سال ستمبر میں مکمل ہوتے-دھرنا دینے والوں نے اس ملک او رعوام پر بے پناہ ظلم ڈھایا ہے- بعدازاں اسی پارٹی نے لاک ڈاﺅن کی ناکام کوشش کی لیکن اللہ تعالی کے فضل وکرم او روزیراعظم محمدنوازشریف کی مدبر انہ حکمت عملی کے باعث ان کا لاک ڈاﺅن بھی ناکام رہا- انہوںنے کہاکہ وزیراعظم محمدنوازشریف کی سربراہی میں پاکستان بھر میں منصوبوں کا جال بچھایا جا رہاہے -پاکستان اور چین کے انجینئرز او رورکرز نے مل کر ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کو 22ماہ میں مکمل کیاہے اوردنیا کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے-زردار اور زمین کے متلاشی رہنے والو ںکے اپنے زمانے میں اس ملک اور عوام کے ساتھ گھناﺅنا کھیل کھیلا -نیلم جہلم ہائیڈرو پراجیکٹ 18برس سے رینگ رہاہے، یہ 800ملین ڈالر کا منصوبہ تھا جس کی لاگت اب 5ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے- وزیراعظم محمد نوازشریف کی ذاتی کاوشوں کے باعث یہ منصوبہ اگلے برس جا کر مکمل ہوگا-نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی مجموعی لاگت سے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ جیسے 3منصوبے لگ سکتے تھے لیکن ماضی کی حکومتوں نے مجرمانہ غفلت اور بدترین کوتاہی کا مظاہرہ کیا-پاکستان فرسٹ کا نعرہ لگانے والے نے دیا میر بھاشا جا کر جا دو گری دکھائی اور اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھاحالانکہ دیا میر بھاشا ڈیم کے لئے اراضی وزیراعظم محمد نوازشریف کے دور میں خریدی گئی ہے او راس کے لئے 60ارب روپے مہیا کئے گئے ہیں-ماضی کی حکومتوں نے ملک وقوم کو بے پناہ گھاﺅ لگائے اور ان گھاﺅ لگانے والوں میں پاکستان فرسٹ کا نعرہ لگانے والا جادو گر بھی شامل رہا-نندی پور پاو رپراجیکٹ کے لئے آئی مشینری کو کراچی پورٹ پر روکا گیا، اسی طرح رینٹل پاور پراجیکٹ بھی وہ منصوبے ہیں جس کے ذرےعے قوم پر وار کئے گئے،ان منصوبوں میں اربوں روپے برباد کر دئےے گئے او رملک و قوم کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی او رآج یہ لوگ بے بنیاد الزامات کی بارش کرتے ہیں اور جھوٹ بولتے ہیں-انہیں شفاف ترین اور تیز رفتار منصوبوں کی تکمیل دیکھ کر پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکنا چاہےے کیو نکہ آج وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کے 20کروڑ عوام کے خوابوں کو حقیقت کا روپ دیا جا رہا ہے -بے بنیاد الزامات او رجھوٹ بولنے والے تڑپتے رہ جائیں گے اور ان کے پیٹ میں بل پڑتے رہیں گے لیکن پاکستان آگے بڑھتا جائے گا او رسی پیک ترقی او رخوشحالی کی نئی راہیں متعین کرتا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain