تازہ تر ین

ورزش کے دوران یہ کام جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے ،احتیاط کریں

نیویارک(خصوصی رپورٹ)صبح کے وقت جاگنگ سے صحت پراچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں تاہم ایک نئی تحقیق کے مطابق حد سے زیادہ جاگنگ کرنا جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے ۔امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق ایک حد میں رہ کر دوڑنے کی عادت طویل عمری کا باعث بنتی ہے ۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بہترین صحت کیلئے ایک ہفتے میں 2 سے 3 گھنٹے تک جاگنگ کافی ہے ،اس سے زیادہ دیر تک دوڑنے کے شوقین افراد میں قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔ماہرین کے مطابق لوگوں کو زیادہ دیر تک دوڑنے سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ اس سے صحت کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا بلکہ نقصان کا اندیشہ زیادہ ہوتا ہے ۔

اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain