تازہ تر ین

جعلی مقابلہ میں 4نوجوان شہید ،یسین ملک گرفتار میر واعظ گھر پر نظر بند

سری نگر(این این آئی ) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری جہاں جعلی مقابلے میں مزید 4کشمیری نوجوانوں کو شہید کر کے فدائی حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کے مطابق ضلع بانڈی پورہ کے علاقے سنبل میں ایک جھڑپ کے دوران چار مبینہ مجاہدین شہید ہو گئے ہیں ۔ان مجاہدین نے بھارت کی سینٹرل ریزور پولیس فورس(سی آر پی ایف) کے کیمپ پر فدائی حملے کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا اور بھارتی فوج کی فائرنگ سے چاروں مارے گئے ۔مبینہ مجاہدین کے قبضے سے 4 کلاشن کوف، ایک بیرل کے ساتھ لگنے والا گرنیڈ لانچراور کچھ دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔سی آر پی ایف کے ایک افسر یوکیش کمار نے کہا کہ کیمپ پر حملے کی کوشش سحری کے وقت کی گئی ۔ ۔سی آر پی ایف کے افسر نے دعوی کیا کہ چاروں کشمیریوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا اور خود کش حملے کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے کشمیری نوجوانوں سے 4 کلاشن کوف، ایک بیرل کے ساتھ لگنے والا گرنیڈ لانچراور کچھ دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔اہم انھوں نے خود کش جیکٹس کے حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کیں۔دوسری جانب مقامی لوگوں نے بھارتی دعویٰ مسترد کرتے ہوئے خدشہ ثظاہر کیا ہے کہ بھارتی فوج نے پہلے سے زیر حراست نوجوانوں کو مارنے کے لئے جعلی مقابلے کا ڈرامہ رچایا ہے ۔اس مقابلے میں کسی اہلکار کو خراش تک نہیں آئی۔گولیوں کا یک طرفہ تبادلہ ہوا ہے ۔ واضح رہے کہ 27 مئی 2017 کو کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوج کی کارروائیوں کے نتیجے میں حزب المجاہدین کے کمانڈر سبزر احمد بٹ سمیت 11 کشمیری نوجوان جاں بحق ہوئے تھے۔ادھر مقبوضہ کشمےرمےں سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے بھارت کی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کے چھاپوں اور خوف و ہراس کا ماحول پیدا کرنے کے تناظر میں آج گےارہ بجے سرےنگر مےں سید علی گیلانی کی رہائش گاہ پر اےک اجلاس طلب کےا تھاتاکہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کےا جاسکے ۔کشمےرمےڈےا سروس کے مطابق اجلاس کے بعد آزادی پسند رہنماﺅں کو اےک مشترکہ پرےس کانفرنس سے بھی خطاب کرنا تھا۔ تاہم قابض انتظامےہ نے آزادی پسند قےادت کو ملاقات سے روکنے کے لےے سےد علی گےلانی کی رہائشگاہ کو سےل کردےا ہے اور وہاںبھاری تعدا د مےں بھارتی فورسز کو تعےنات کردےا ہے جبکہ مےرواعظ عمرفاروق کو گھر مےں نظربند اور محمد ےاسےن ملک کو گرفتارکرلےا گےا ہے۔ اس سے پہلے مشترکہ قےادت نے سرےنگر سے جاری اےک بےان مےں اےن آئی اے کی جانب سے حریت رہنماﺅں ، کشمیری تاجروںاور ان کے رشتہ داروں کے گھروں پر چھاپوں کی شدےد مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت اور اس کی ایجنسیوں کے ہتھکنڈوں کا مقصد جموںو کشمیر کی سنگےن صورتحال اور بدترین ریاستی دہشت گردی سے توجہ ہٹا نا، بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنا ، کشمیر کی تحریک آزادی کو بدنام اور حریت رہنماﺅں کی کردار کشی کرناہے۔دریں اثناء مقبوضہ کشمیرکے قصبے راجوری میںایک بھارتی فوجی نے خودکشی کر لی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج کی898اےایس سی بٹالین کے اہلکار نے قصبے میں واقع فوجی یونٹ ہیڈ کوارٹرز میں خود کو چھت کے پھنکے سے پھندہ لگا کر خودکشی کی۔جس سے جنوری 2007سے خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 383ہو گئی ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain