تازہ تر ین

مشہور شخصیات سے منسوب کیڑے مکوڑے

لندن(نیٹ نیوز) ہمارے خوبصورت نیلے سیارے پر ہر سال نئے جاندار اور حشرات دریافت ہو رہے ہیںاور ان میں سے کئی انواع کو مشہور سیاسی اور شوبز شخصیات کا نام دیدیا گیا ہے۔ زرد رنگت والی ایک بِھڑ (موتھ) کا نام امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام پر رکھا گیا ہے۔ اس بھڑ کا نام نیوپالپا ڈونلڈ ٹرمپائی رکھا گیا ہے۔ سری لنکا کے ماہرین نے میٹھے پانی کی ایک خوبصورت مچھلی دریافت کی اور اسے مشہور حیاتیات دان اور سکالر رچرڈ ڈاکنس کے نام پر ڈاکینیسیا کا نام دیا ہے۔ ٹائی ٹینک فلم سے اداکارہ کیٹ ونسلیٹ کو غیرمعمولی شہرت ملی۔ کیڑے مکوڑوں کے ماہر ٹیری ارِون نے ایک بھنورا دریافت کیا اور اسے آگرا کیٹ ونسلیٹا کا نام دیا گیا۔ ہیری سن فورڈ انڈیانا جونز کے کردارسے عالمی شہرت حاصل کر چکے ہیں اور 1993 ءمیں دریافت ہونے والی ایک مکڑی کیلپونیا ہیری سن فورڈائی انہی کے نام سے منسوب ہے۔ اسی طرح ایک بھڑ کو ایلوس پریسلے کے گانے کا نام دیا گیا ہے۔ ایلوس کا ایک گانا آل شوک اپ بہت مشہور ہے اور اس بھڑ کا نام پریسیکیولا آئی ایم آل شوک اپس رکھا گیا جبکہ 50 کروڑ سال قدیم ایک کیڑا جو کیمبرین عہد سے تعلق رکھتا تھا اس کا فوسل دریافت ہونے پر اسے ایڈورڈ سیزر ہینڈ فلم میں عمدہ کردار نبھانے پر جانی ڈیپ کا نام دیا گیا ہے یعنی اسے کوٹینی شیلا ڈیپائی کہا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain