تازہ تر ین

ہم جنس پرست خاتون وزیراعظم نامزد

بلغراد (آن لائن) بلقان کی ریاستوں میں سے سربیا جیسے قدامت پسند ملک کے صدر نے اپنا وزیراعظم مقرر کرنے کے لیے ایک ہم جنس پرست خاتون کو نامزد کیا ہے۔صدر الیکزنڈر وو¿چک نے وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لیے اینا برانبک کو منتخب کیا ہے۔اس تقرری کے لیے پارلیمان کے ارکان کی جانب سے منظوری ملنی ضروری ہے لیکن اب وہ ایک رسمی عمل کی حد تک ہے کیونکہ پارلیمان میں صدر اور ان کے حامی جماعتوں کو زبردست اکثریت حاصل ہے۔سربیا جیسے قدامت پسند ملک میں اب سے چند برس قبل تک شاید یہ ممکن نہ ہوتا کہ کسی ہم جنس پرست کو اس عہدے پر مقرر کیا جائے تاہم سربیا چونکہ یورپی یونین کی رکنیت کا خواہاں ہے اس لیے اس طرح کے اقدامات سے وہ یہ بتانے کی کوشش کر رہا ہے کہ ملک میں رواداری میں اضافہ ہورہا ہے۔اس کے باوجود صدر کے اتحاد میں شامل ایک جماعت کے رہنما ڈراگان مارکووچ پالما نے کہا کہ محترمہ برانبک ان کی وزیراعظم نہیں ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain