تازہ تر ین

جمہوریت میں لیڈر جوابدہ ہوتاہے، عمران خان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان جے آئی ٹی میں میچ ہار چکا ہے، نواز اور شہباز کا اصل گھر اڈیالہ جیل ہے۔ چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ انہوں نے ملزم اعلیٰ کی تقریر سنی۔ نجانے کونسی سازش کی بات کررہے ہیں۔ پاناما لیکس پاکستانی سازش نہیں، پاناما کے انکشافات ایک سال قبل ہوئے، برطانوی وزیراعظم کا نام آیا تو اس نے یہ نہیں کہا کہ یہ سازش ہے۔ سب کو پتہ تھا کہ شریف برادران کے مےفیئر میں محلات ہیں لیکن مریم نواز نے کہا کہ میری اندرون وبیرون ملک جائیداد نہیں شہباز شریف نے جھوٹ بولا کہ 70 کی دہائی میں ان کا سب سے بڑاکاروبار تھا۔ ظلم ہوتے ہوئے بھی شریف خاندان کے بچے ارب پتی ہوگئے۔ کلثوم نواز کے سوا پوری شریف فیملی نے جھوٹ بولا۔ انہوں نے کہا کہ ہاں ہم نے اپنےبچوں کے لیے فلیٹس خریدے۔
تحریک انصاف کے چیرمین کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے کہا کہ ہم پر کریشن کا ایک کیس نہیں حالانکہ نواز شریف کےخلاف نیب میں 12 کیس پڑے ہیں، جمہوریت میں لیڈر جوابدہ ہوتاہے، شریف خاندان کا کبھی احتساب ہی نہیں ہوا،انہوں نے لوگوں کو رشوت دے کر خریدا۔ ہم اپوزیشن ہیں اور حزب اختلاف یہ سب کچھ پوچھتی ہے لیکن یہ لوگ مسلسل جھوٹ پرجھوٹ بول رہےہیں۔ سپریم کورٹ میں انہوں نے کچھ پیش نہیں کیا۔ جس کا خط انہوں نے پیش کیا تھا وہ قطری شہزادہ بھی نہیں آیا۔
عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان نے خود اپنے والد کو منی لانڈرر قرار دے دیا۔ یہ لوگ 30 سال سے مظلوم شکل بنا کر ملک کو لوٹ رہے ہیں۔ دونوں بھائیوں نے جے آئی ٹی کے سامنے ڈراما کیا، یہ لوگ 30 سال سے کرپشن کر رہے ہیں، یہ جےآئی ٹی میں خودپیش نہیں ہوئے انہیں بلایا گیا ہے۔ نوازشریف نے جےآئی ٹی سے باہر آکر پہلے سے لکھی تقریر پڑھی۔ ان لوگوں نے تو خود اپنے والد کو منی لانڈرر قرار دے دیا۔ حکومتی وزرا جےا?ئی ٹی پردباو¿ ڈال رہے ہیں۔ رینٹل پاور اور کرپشن کے دیگر کیس پکڑناحکومت کا کام ہے، نوازشریف نے آصف زرداری سے مک مکا کررکھا ہے، دونوں آپس میں ملے ہوئے ہیں۔ ماضی میں میثاق جمہوریت کےنام پر مک مکا کیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain