تازہ تر ین

پاکستان سے ہار کے بعدبھارت میں صف ماتم, شائقین مشتعل ,کھلاڑیوں کے گھروں میں فوج تعینات

نئی دہلی، ممبئی، لندن (مانیٹرنگ ڈیسک+ ایجنسیاں) چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہاتھوں شرمناک شکست پر بھارتی غصے میں بپھر گئے، کھلاڑیوں کے پوسٹر پھاڑ دیئے، ٹی وی سیٹ توڑ دیئے، کھلاڑیوں کے گھروں کے باہر جمع ہو کر ان کے خلاف نعرے بازی، بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کے گھروں کے باہر فوج اور پولیس تعینات کر دی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے ہاتھوں شکست بھارتیوں کو ہضم نہ ہو سکی اور بڑی تعداد میں بھارتی سڑکوں پر نکل آئے، کھلاڑیوں کے پوسٹرز پھاڑ کر نذرآتش کر دیئے۔ کانپور اور ہری دوار میں بھارتیوں کا جم غفیر اکٹھا ہو گیا جو بھارتی بورڈ اور کرکٹرز کے خلاف سخت نعرے بازی کرتا رہا۔ رانچی میں سابق کپتان ایم ایس دھونی کے گھر کے باہر بڑی تعداد میں لوگ اکٹھے ہو گئے جس پر انتظامیہ فوری حرکت میں آ گئی اور پولیس گارڈز کو اہلخانہ کی حفاظت کے لئے تعینات کر دیا گیا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے گھروں پر بھی پولیس اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا۔ پاکستان سے شکست کے بعد پورے بھارت میں صف ماتم بچھ گئی، کوہلی کو فوری طورپر کپتانی سے ہٹانے کے مطالبے بھی سامنے آنے لگے۔ بھارتی ہائی کوہلی ہائے کوہلی کے نعرے لگاتے رہے۔ پاکستان کے چیمپئن بننے کے بعدپاکستانی شائقین کرکٹ نے دنیا بھر کی طرح اوول کے کرکٹ گراﺅنڈ میں بھی بھرپور جشن منایا۔ اس دوران گراﺅنڈ کے گیٹ پر دو پاکستانی مداحوں نے قومی ٹیم کی جیت پر جشن منانا شروع کیا تو وہاں موجود بھارتیوں کو مرچیں لگ گئیں۔ ایک بھارتی تو آپے سے ہی باہر ہو گیا اور پاکستانیوں سے لڑنے لگا لیکن پاکستانیوں نے انتہائی صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا جشن جاری رکھا۔ اس دوران جب بھارتی شخص اپنی حد پار کرنے لگا تو فوری طور پر برطانوی پولیس بھی میدان میں آ گئی۔ پولیس اہلکاروں نے پاکستانیوں کے جشن کے حق کو تسلیم کیا اور بھارتیوں کو وہاں سے کنارہ کرنے کا حکم دے دیا۔ شاہینوں کے سامنے بھارتی سورماﺅں کے چاروں شانے چت ہونے پر بھارتی شائقین کرکٹ میں شدید مایوسی پھیل گئی اور انہوں نے میچ پورا ہونے سے پہلے ہی گراﺅنڈ چھوڑ کر جانا شروع کر دیا۔ برطانوی میگزین ’دی ٹائمز‘ کی سپورٹس صحافی و سابق برطانوی ہاکی پلیئر الزبتھ ایمن نے اوول کرکٹ گراﺅنڈ کے گیٹ کی ایک ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی شائقین کرکٹ انتہائی مایوسی کے عالم میں گیٹ کے قریب لائنیں لگا کر کھڑے ہیں اور باہر نکلنے کیلئے اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں۔ بھارتی شائقین اب تو شدید مایوس ہیں لیکن ذرا اس وقت کا بھی تصور کریں جب بھارتی ٹیم تاریخی شکست کے بعد اپنے وطن واپس پہنچے گی تو اس وقت یہی شائقین اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ کیا سلوک کریں گے؟


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain