تازہ تر ین

ویرات کوہلی نے پاکستان بارے دل کی بات کہہ دی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سے عبرتناک شکست کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ پاکستانی ٹیم میں اپ سیٹ کرنے کی صلاحیت ہے ، اگر شاہینوں کا دن اچھا ہو تو وہ کہیں بھی اور کسی بھی ٹیم کے خلاف کامیابی کے جھنڈے گاڑسکتے ہیں۔ آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں پاکستان کے ہاتھوں درگت بننے کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹیم کو ہم نے بہت ہلکا لے لیا تھا، اس ٹیم میں صلاحیت موجود ہے کہ یہ کبھی بھی اپ سیٹ کر سکتے ہیں، پاکستانی ٹیم کو جیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں کیوں کہ انہوں نے فیلڈنگ، بیٹنگ اور باو¿لنگ ہر میدان میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain