تازہ تر ین

ٹریفک پولیس میں صرف لڑکیوں کی بھرتی

پیانگ یانگ(نیٹ نیوز) دنیا میں ٹریفک پولیس تو ہر جگہ پائی جاتی ہے لیکن شاید ہی کہیں یہ پولیس ایسی دلکش ہو جیسی شمالی کوریا میں ہے ۔ پولیس آفیسر کی نوکری کیلئے ہر جگہ تعلیم اور جسمانی فٹنس وغیرہ جیسی شرائط رکھی جاتی ہیں لیکن شمالی کوریا شاید دنیا کا واحد ملک ہے جہاں اس نوکری کیلئے خوبصورت، کم عمر اوردرازقامت لڑکی ہونا کافی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق بظاہر یوں لگ رہا ہے جیسے شمالی کوریا میں ٹریفک پولیس آفیسرز کی نوکریاں ملک کی خوبصورت ترین اور لمبے قد والی لڑکیوں کیلئے مختص کر دی گئی ہیں کیونکہ دارالحکومت پیانگ یانگ کے ہر چوراہے پر ایک عدد خوبصورت ترین لڑکی ٹریفک پولیس کی وردی پہنے کھڑی نظر آتی ہے ۔ ان لڑکیوں کو اوائل جوانی میں پولیس میں بھرتی کر لیا جاتا ہے اور 26سال کی عمر میں ریٹائر کر دیا جاتا ہے ۔رپورٹ کے مطابق ملک کے دیگر تمام شہروں میں بھی خوبصورت لڑکیاں ٹریفک کنٹرول کرتی نظر آتی ہیں تاہم یہ حسین ٹریفک پولیس آفیسر پیانگ یانگ کی شناختی علامت بن چکی ہیں جو ٹریفک پولیس کو رواں رکھنے کے ساتھ ساتھ گزرنے والے حکومتی اور فوجی عہدیداروں کو سلیوٹ بھی کرتی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain