تازہ تر ین

مہدی حسن کے بیٹوں نے بھارت سے مدد مانگ لی

نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نامور پاکستانی گلوکار مہدی حسن کے بیٹے نے اپنے والد کے مزار کی تعمیر اور اس کی دیکھ بھال کیلئے بھارت حکومت سے مدد طلب کر لی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مہدی حسن کے بیٹے عارف نے کہا کہ حکومت سندھ نے والد کی وفات پر ان کی یاد میں مزار اور لائبریری بنانے کا وعدہ کیا تھا لیکن والد کی وفات کو پانچ سال گزرنے کے بعد بھی اس میں کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اس لئے ہم بھارتی حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ کراچی میں ان کا مزار تعمیر کیا جائے، کیونکہ سرحد پار بھی حسن صاحب کے بہت سے مداح موجود ہیں۔
بھارت سے مدد


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain