تازہ تر ین

پانامہ نواز شریف کیلئے اللہ کی پکڑ ، فیصلہ کرپشن کے برج الٹ دیگا

اسلام آباد (صباح نیوز‘ آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کہ پاناما لیکس نوازشریف اور کرپٹ مافیا کے لئے اللہ کی پکڑ ہے پاناما کیس کا فیصلہ نوازشریف سمیت کرپشن کے بڑے بڑے برج الٹ دے گا اور قوم انشا اللہ پاناما فیصلے کے بعد بدلا ہوا پاکستان دیکھے گی بابر اعوان کی تحریک انصاف میں شمولیت سے پارٹی کو تقویت ملے گی ابھی مزید وکٹیں گر نے والی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے سابق وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی اس دوران ملک کی سیاسی صورتحال کے علاوہ پانامہ کیس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ بابراعوان کی تحریک انصاف میں شمولیت سے پارٹی کو تقویت ملے گی، تمام دعووں، وعدوں اور اعلانات کے باوجود اپریل 2016 سے آج تک نواز شریف نے پاناما لیکس پر قوم کے سوالات کے جواب نہیں دیئے جبکہ پاناما لیکس اللہ کی جانب سے نواز شریف اور کرپٹ مافیا کی پکڑ ہے۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاناما کیس کا فیصلہ نواز شریف سمیت کرپشن کے بڑے بڑے برج الٹ دے گا اور قوم انشا اللہ پاناما فیصلے کے بعد بدلا ہوا پاکستان دیکھے گی ابھی مزید وکٹیں گر نے والی ہیں بابراعوان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عمران خان کے قافلے میں شامل ہو کر فخر اور اطمینان محسوس کر رہا ہوں جبکہ شریف خاندان کو کٹہرے میں کھڑا کرنے میں عمران خان اوران کی تحریک کا تاریخی کردار ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain