تازہ تر ین

شادی ہال میں دولہا دلہن نے اچھوتا کام کردیا, سب حیران

آکلینڈ (نیٹ نیوز) آپ لوگوں نے بیشتر مواقع پر دولہا اور دلہن کو شادی ہال میں لوگوں کے جھرمٹ میں گاڑی یا بگھی سے اتر کر پنڈال میں آتے دیکھا ہوگامگر آکلینڈ میں ایک جوڑے نے کچھ وکھرا سٹائل ہی اپنایا۔ سوشل میڈیا پر بھارتی جوڑی کی دبنگ سٹائل میں انٹری نے دیگر شادی کرنیوالے جوڑوں کو بھی ایک نیا سٹائل بتا دیا۔ آکلینڈ میں ہونیوالی اس شادی میں دونوں ”ہوور بورڈ“ پر سوار اندر داخل ہوئے جنہیں دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔ دونوں نے کمال مہارت سے بورڈ پر توازن برقرار رکھا اور ہال میں بیٹھے مہمانوں کے پاس جا کر مختصر چکر بھی لگایا۔ اس موقع پر دولہا اور دلہن نے پنجابی گانے پر رقص بھی کیا۔ ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک ہزاروں لوگ دیکھ اور شیئرکر چکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain