تازہ تر ین

ثبوت کس نے دبائے؟, وزیراعظم کے صاحبزادے کا حیرت انگیز انکشاف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن) وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ جو دستاویزات سپریم کورٹ میں پیش کرینگے یہ ناقابل تردید ثبوت ہیں جو تصدیق کیلئے یو اے ای بھجوائے جاسکتے ہیں۔ جے آئی ٹی کو بھی یہ دستاویزات دی تھیں لیکن انہوں نے بدنیتی کے تحت ان پر توجہ نہ دی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز نے کہا کہ سپریم کورٹ کو چاہیئے تو دستاویزات کو امارات سے تصدیق کراسکتی ہے ہم نے یہ دستاویزات جے آئی ٹی کو بھی پیش کیں لیکن تحقیقاتی ٹیم نے بدنیتی کے تحت ان پر توجہ نہ دی اور صرف پاس رکھ چھوڑے جبکہ آن لائن نیوز ایجنسی کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز، حسین نواز اور مریم نواز کے وکیل سلمان اکرم راجہ آج اہم دستاویزات سپریم کورٹ میں پیش کریں گے، دستاویزات کے مطابق نیلسن اور نیسکول کمپنی کے بینیفشل اونرحسن اور حسین نواز ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز، حسین نواز اور مریم نواز کے وکیل سلمان اکرم راجہ آج اہم دستاویزات سپریم کورٹ میں پیش کریں گے، دستاویزات کے مطابق نیلسن اور نیسکول کمپنی کے بینیفشل اونرحسین نواز ہیں جبکہ جے پی سی اے لمیٹڈنیلسن اورنیسکول کمپنیوں کو چلا رہی حسین نواز جے پی سی اے کمپنی کے پرانے کلائنٹ ہیں، اہلی سٹیل مل کے حوالے سے بھی اہم دستاویزات سامنے آئی ہیں جن کے مطابق شریف خاندان نے اہلی اسٹیل مل کے شیئر ز12ملین درہم کے عوض فروخت کیے ،دستاویزات کے مطابق مریم نواز شریف لندن فلیٹس کی مالکہ ہیں اور نہ ہی کسی بھی آفشور کمپنی کی بنیفیشل اونر ہیں۔ دستاویزات میں گلف اسٹیل مل کامعاہدہ بھی شامل ہے اس کے ساتھ ساتھ اہلی اسٹیل کی فروخت کادبئی سے تصدیق شدہ ایگری منٹ بھی دستاویزات میں شامل ہے۔سلمان اکرم راجہ کی جانب سے آج عدالت میں پیش کی جائیں گیں ۔دستاویزات کے مطابق شریف خاندان نے اہلی اسٹیل مل کے 25فیصدشیئر 1980 میں فروخت کیے،ن اور نیسکول کمپنیوں کے معاملات پہلے منروا کمپنی سنبھالتی تھی جبکہ 2جون2014کونیلسن،نیسکول کے معاملات منرواسے جے پی سی اے کومنتقل ہوئے۔ جے پی سی اے کارپوریٹ اکاونٹ کمپنی بی وی آئی میں رجسٹرڈ ہے۔منظر عام پر آنے والی دستاویزات جے پی سی اے کارپوریٹ اکاونٹ کمپنی کی ہیں۔دستاویزات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جے پی سی اے نے 2014میں حسین نوازسے کمپنیوں کی مینجمنٹ کے بارے ملاقات کی جبکہ جے پی سی اے لمیٹڈنے مریم صفدرسے کبھی ملاقات نہیں کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain