تازہ تر ین

پانامہ کا فیصلہ محفوظ،نواز شریف غیر محفوظ؟میٹنگ میں بڑا فیصلہ کر لیا گیا

وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں اہم فیصلہ کر لیا گیا جس کے مطابق نواز شریف استعفیٰ نہیں دینگے ۔جمہوری عمل جا ری رہے گا ،حکومت اپنی مدت پوری کریگی ۔نجی ٹی وی کے مطابق نااہلی کی صورت میں ان ہا ﺅس تبدیلی لائی جائے گی ،مخالفین کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا ایسا کہنا تھا نواز شریف کا ۔وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ امید ہے کہ عدالت سے سر خرو ہ ہو کر نکلوں گا ۔جنگ سیاسی ہو یا قانونی دونوں صورت میں لڑی جائے گی ۔اس اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اگر فیصلہ خلاف آتا ہے تو جمہوری عمل کو جاری رکھا جائے گا ۔صرف ان ہاﺅ س تبدیلی لائی جائے گی ۔وزیر اعظم نے کہا انہیں پوری امید ہے کہ وہ سر خرو ہونگے ۔وزیر اعظم نے ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا کہ مخالفین کو اس فیصلے سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا ۔جو لو گ چاہتے ہیں کہ وہ اقتدار میں آئیں ان لوگوں کو انتظار کرنا پڑے گا ۔قانونی ٹیم نے اس بات کا دلاسہ بھی دیا کہ نااہلی کے چانسز بہت کم ہیں ۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کی قانونی مشیروں سے بیگم کلثوم نواز کو وزیراعظم بنائے جانے پر رائے طلب ، پانامہ کیس کی سماعت ختم ہونے پر بلائے گئے اہم مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس کی 5روز ہونےوالی آخری سماعت کے بعد وزیراعظم ہاﺅس میں بلائے گئے مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی ہے۔ نجی ٹی وی کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ مشاورتی اجلاس کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے قانونی مشیروں سے بیگم کلثوم نواز کو وزیراعظم بنائے۔جانے پر رائے طلب کی جس پر قانونی ماہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آج تک مخصوصی نشست پر کوئی وزیراعظم نہیں بنایا گیا اور اگر ایسا کیا گیا تو موجودہ صورتحال میں ایسا کرنے پر آئینی بحث چھڑ جائے گی، مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی کے وزیراعظم بننے سے منتخب اور غیر منتخب کی بحث جم لے گی جو موجودہ صورتحال میں درست قدم نہیں ہو گا۔ دوسری جانب سیاسی رفقا نے بھی اس حوالے سے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب کروانےکے بعد وزیراعظم بنائے جانے پر پارٹی کی اندرونی صورتحال بھی اس فیصلے سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ بشیر چوہدری نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی خواتین کی مخصوص نشت پر ممبر قومی اسمبلی بننے کے بعد وزیراعظم بنائے جانے پر اگر منتخب اور غیر منتخب کی بحث ہوئی اور معاملہ ایک بار پھر سپریم کورٹ چلا گیا تو حکومت اپنے اہداف حاصل نہیں کرسکے گی۔

اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain