تازہ تر ین

چودھری نثار کو نواز شریف کی کرپشن کیخلاف ڈٹ جانا چاہئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ چودھری نثار کو نواز شریف کی کرپشن کیخلاف ڈٹ جانا چاہئے، ن لیگ اگرجمہوریت کو مانتی ہے تو نواز شریف سے استعفیٰ طلب کرے، سوشل میڈیا ایک بڑے انقلاب کانام ہے، ہر شخص کو بات کرنے کی آزادی ہے، اس لئے سوشل میڈیا سے ڈکٹیٹر اور کرپٹ عناصر بہت ڈرتے ہیں، نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا، اگر ہم اسے اسلامی فلاحی ریاست نہیں بناتے تو یہ ظلم ہے، معاشرہ بگاڑ کی جانب چل پڑے تو خواتین متحرک ہوجاتی ہیں، اس لئے تبدیلی کی سیاست میں خواتین کا اہم کردار ہوتا ہے، حکومت میں آنے کاموقع ملا تو ادارے اتنے مضبوط بنادوں گا، جو کسی غلط کام کرنے والے کو نہیں چھوڑیں گے چاہے وہ کتنا ہی بڑا عہدیدار ہی کیوں نہ ہو۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain