تازہ تر ین

ظفر حجازی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے, اہم انکشاف سامنے آگئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوزایجنسیاں) عدالت نے چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو چوہدری شوگر ملز کے ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو ایمبولینس میں پمز ہسپتال سے ایف 8 کچہری لایا گیا۔ ان کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے۔ کچہری میں اینٹی ٹیرارزم سکواڈ اور خواتین پولیس اہلکاروں سمیت پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ کیس کی سماعت کے دوران پولیس اہلکاروں نے میڈیا کو کمرہ عدالت سے باہر نکالنے کی کوشش کی جس پر سینئر سول جج ویسٹ محمد شبیر نے میڈیا کو عدالتی کارروائی کی کوریج کی اجازت دے دی۔کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے نے ظفر حجازی کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ ظفر حجازی کے وکیل نے مو¿قف اپنایا کہ ان کا کل سے شوگر ہائی ہے جبکہ انہیں نا کردہ گناہوں کی سزا دی جا رہی ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ظفر حجازی کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔ چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں شعبہ امراض قلب کے آئی سی یو میں زیر علاج رکھا جا ئے گا۔ پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز کا کہناہے کہ ظفر حجازی کے دل کی شریانوں میں رکاوٹ پائی گئی ہے جبکہ ان کے گردوں کا مسئلہ بھی ہے۔ ظفر حجازی طبی معائنے کیلئے بنے والے سرٹیفیکٹس میں بھی ریکارڈ رد و بدل کرنے کے ماہر نکلے، پمزہسپتال انتظامیہ کے مطابق ہسپتال انتظامیہ پر دباﺅ ڈال کر ظفر حجازی نے جھوٹے میڈیکل سرٹیفکیٹ بنوائے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ظفر حجازی کا پہلا طبی معائنہ کرنے والے سینئر ڈاکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ ظفر حجازی کو کوئی بیماری نہیں، وہ صرف بہانہ بنا رہے ہیں، میڈیکل رپورٹ کیلئے دباڈالا جا رہا تھا جب انکار کیا تو ڈاکٹرز کا پینل تبدیل کر دیا گیا۔ پمز ہسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ طبیعت ناسازی کے باعث چیئرمین ایس ای سی پی کو مزید 24 گھنٹے ہسپتال میں رکھا جائے گاجس کے باعث وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے حوالے سے کہا ظفر حجازی کو معطل نہیں کیا گیا۔ اس حوالے سے 24 جولائی کو وزارت خزانہ کا اجلاس متوقع ہے جس میں سینئر ترین کمشنر کو چیئرمین بنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ای سی پی میں کمشنر لیگل طاہر محمود سینئر ترین ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain