تازہ تر ین

آم

ڈاکٹر نوشین عمران
ایک آم روزانہ کھانے سے 150 کے قریب کیلوریز ملتی ہیں جو چکنائی سے پاک ہیں اور ان سے کولیسٹرول بھی نہیں بڑھتا۔ اگرچہ آم میں کاربوہائیڈریٹ اور شوگر کی مقدار بہت زیادہ ہے لیکن یہ کولیسٹرول میں اضافہ کا باعث نہیں بنتا۔ آم میں 20 مختلف وٹامن اور منرل پائے جاتے ہیں۔ ایک آم روزانہ کی وٹامن سی کی طلب کو سوفیصد پورا کرتا ہے۔ آم کے سوگرام میں وٹامن سی کی روزانہ غذائی ضرورت کا سوفیصد، وٹامن A کا 35 فیصد، وٹامن B6 کا 10 فیصد، آئرن کا 2 فیصد، فولیٹ کا 8 فیصد، پوٹاشیم کا8 فیصد، کیلشیم کا 2فیصد، وٹامن Kکا 8فیصد پایا جاتا ہے۔ آم میں پائی جانے والی وٹامن A کی قسم بیٹا کیروٹین اور لیوٹین آنکھ کے پردے کی صحت اور نظر کے لئے بہت مفید ہے۔ آم میں پایا جانے والا وٹامن فولیٹ دوران حمل بچے کی اچھی نشونما (خاص کر ذہنی اور اعصابی نشونما) کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔ اس کے علاوہ تولیدی صحت، دل کے امراض سے بچاﺅ اور فالج سے کافی حد تک بچاﺅ کرتا ہے۔ وٹامن B6 السر، اور خشکی سے بچاﺅ فراہم کرتی ہے۔ وٹامن سی قوت مدافعت بڑھاتی ہے، جسمانی امراض سے بچاﺅ اور جراثیم ختم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ زخموں اور چوٹوں کو جلد مندمل کرتی ہے، الرجی کم کرتی ہے، کینسر پر ہونے والی ریسرچ کے مطابق آم ان غذاﺅں میں شامل ہے جن کا استعمال بعض اقسام کے کینسر سے بچاﺅ فراہم کرتا ہے جیسا کہ بڑی آنت، چھاتی، خون اور پراسٹیٹ کا کینسر۔ آم کے وٹامن اور منرل جسم میں ہارمونز پانی اور دوسرے کیمیکل کے تناسب کو کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
ماہرین جلد اور حکمت کے مطابق آم کے گودے اور چھلکے میں جلد کےلئے بہت مفید منرل پائے جاتے ہیں۔ اس کا چھلکا یا گودا چہرے پر ماسک کی طرح لگانے سے جلد کو وٹامن ای اور سی ملتی ہے جو جلد کو نہ صرف تروتازہ کرتی ہے بلکہ جلد کے کیل مہاسے دانے ختم کرتی ہے۔ گرمی کا اثرختم کرنے کے لئے آم کے بعد کچی لسی یا دودھ یا پھر آم میں پانی ملا کر جوس بنا کر لینے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ ایک اور تحقیق کے مطابق آم میں پایا جانے والا گلوٹامین ایسڈ دماغ کے خلیوں کو تقویت دیتا ہے اور یادداشت بڑھاتا ہے۔ تھکے تھکے کمزور بچوں اور بڑوں کے لیے آم بہت مفید ہے اور ان میں آئرن کی کمی کو دور کرتا ہے۔ قدیم چینی طب میں آم سے ٹانک بنایا جاتا تھا جو اب بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ ٹانک خون کی کمی، جسم سے زہریلے مادے صاف کرنے، قبض، کمزوری یادداشت، مسوڑوں سے خون، کھانسی، بدہضمی اور بینائی میں خرابی کو دور کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
٭٭٭


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain