تازہ تر ین

کیریبین لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا اہم کردار ، سمیع بھی چھا گئے

جمیکا (آئی این پی) کیریبیئن پریمیئر لیگ میں محمد سمیع نے جمیکا کو بارباڈوس پر فتح دلادی۔ انہوں نے 12 رنز دےکر 4 کھلاڑی آﺅٹ کئے ۔ وہاب ریاض ایک میڈن اوور میں 3 وکٹیں لےکر بھی بارباڈوس کو کامیابی نہ دلاسکے۔کیریبیئن پریمیئر لیگ میں جمیکا نے بارباڈوس کو 12 رنز سے شکست دے دی۔ جمیکا نے میکرتھی کے 60 اور شاکب الحسن کے 44 رنز کی مدد سے20 اوورز میں 5 وکٹیں کھوکر 154 رنز بنائے۔ بارباڈوس کے پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض نے ایک میڈن اوور میں 3 کھلاڑی آﺅٹ کئے۔ 4 اوورز کے کوٹے میں فاسٹ بولر نے 33 رنز دےکر تین وکٹیں لیں۔ بارباڈوس کے کیرن پولارڈ نے 6 چھکوں سے سجے 33 گیندوں پر 62 رنز بنائے جس کے باوجود ٹیم 142 رنز ہی بناسکی اور 12 رنز سے میچ ہار گئی۔ محمد سمیع نے 4 اوورز کے کوٹے میں صرف 12 رنز دے کر 4 کھلاڑی آﺅٹ کئے۔

آخری 2 اوورز میں بارباڈوس کو فتح کے لئے 25 رنز درکار تھے۔ مین آف دی میچ محمد سمیع نے پولارڈ کو مڈآن پر کیچ کراکے ان کی فتح کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain