تازہ تر ین

مشن جی ٹی روڈ بڑی وکٹ لے اڑا، سابق وفاقی وزیر کی (ن) لیگ میں دھواں دار انٹری

گجرات(ویب ڈیسک)سابق وفاقی وزیر و گجرات کی معروف سیاسی شخصیت نوابزادہ غضنفر علی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق آج جہلم میں نوابزادہ غضنفر علی نے نواز شریف سے ملاقات کی اور اپنی (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یہ کہا جا رہا تھا کہ پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ء نوابزادہ غضنفر علی گل کے پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کی رکنیت سے مستعفی ہونے کے بعد ان کی کسی وقت بھی (ن) لیگ میںشمولیت متوقع ہے ، غضنفر گل کی اس حوالے سے (ن) لیگ کےاہم رہنمائوں سے ئی ملاقاتیں ہوئی تھیں جن میں معاملات طے پا گئے تھے اوراعلان مناسب وقت کر کرنا طے پایا تھا غضنفر گل طویل عرصہ سے پیپلز پارٹی کے ساتھ وابستہ چلے آرہے تھے اور 2ماہ قبل ان کے بیٹے نوابزادہ حیدر مہدی اور 3 بھائیوں نوابزادہ مظہر علی خان ،نوابزادہ مظفر علی خان ،نوابزادہ طاہر الملک پیپلزپارٹی کو خیرآباد کہہ کر اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن)میں شامل ہو گئے تھے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain