تازہ تر ین

نفاق کا نہیں اتفاق کا وقت ، ترقی خوشحالی بارے اہم خبر

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کےلئے سب کو ملکرکام کرنا ہے پاکستان ہم سب کا وطن ہے اوراسے ملکر خوب سے خوب تر بنانا اورسنوارنا ہے ۔ یہ وقت نفاق کا نہیں بلکہ اتفاق کا ہے، اتحاد کی قوت سے پاکستان آگے بڑھے گا۔ ”مےں “کی روش نے ملک کا بے پناہ نقصا ن کےا ہے ۔ملک و قوم کی خاطر ”ہم “کے راستے پر چلنا ہوگا۔ قومی منصوبوں پر سیاست کرنا کسی صورت مناسب نہیں۔ پاکستان کے منصوبے ہم سب کے سانجھے منصوبے ہیںاورہمےں ملکر ان منصوبوں کو آگے بڑھانا ہے تاکہ عوام ان منصوبوں سے پوری طرح فائدہ اٹھاسکےں۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے آج ےہاں اپنے بےان مےںکہا کہ پاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت نے ہمےشہ رواداری، شائستگی اور قومی ےکجہتی کو فروغ دےا ہے۔برداشت،تحمل اوربردباری کے جذبات کو فروغ دےکرہی پاکستان کو امن کا گہوارا اورترقی وخوشحالی کی منزل سے ہمکنارکےاجاسکتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت نے کرپشن فری کلچر کو فروغ دےا ہے،شفافےت اورکفاےت شعاری کی پالےسی کے تحت بچائے گئے اضافی وسائل بھی عوام کی ترقی و خوشحالی کے منصوبوںپر خرچ کےے جارہے ہےں۔عوام کو رےلےف کی فراہمی اورمحروم معےشت طبقات کے معےار زندگی کو بہتر بنانا ہمارا مشن ہے اوراس مشن کی تکمےل کےلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جارہے ہےں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا دامن کا کرپشن کی آلائشوں سے پاک ہے۔ اربوں ڈالر کے ترقیاتی منصوبوں میں ایک پائی کی بھی کرپشن سامنے نہیں آئی اور مخالفین بھی ہم پر انگلی نہےں اٹھاسکتے ۔انہوںنے کہا کہ اربوں روپے کی لاگت سے فلاح عامہ کے منصوبوں پر کام ہورہا ہے اور ہماری حکومت نے 4 برس کے دوران انتہائی شفافےت کےساتھ منصوبوں کو ریکارڈ مدت میں مکمل کےا ہے اور منصوبوں مےں شفافےت کے کلچر کو پروان چڑھایا گیا ہے۔صوبے بھر مےں بڑے منصوبوں کی تکمےل سے عوام کو رےلےف ملا ہے اورتےزرفتار ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ ٹھوس معاشی پالیسیوں کے باعث پاکستان نے گزشتہ 4 برس کے دوران کئی شعبوں میں نمایاں ترقی کی ہے اورملک ترقی کی نئی بلندیوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔ موجودہ حالات میں ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر صرف اور صرف پاکستان کیلئے کام کرنا ہے اور اسے ہم سب کو مل کر آگے لےکر جانا ہے۔ ترقی اورخوشحالی کے جاری سفر کو پورا کرےں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے حملے میں شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے شہداءکے بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے شہید ہونے سکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکار پاکستان کا فخر ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جام شہادت نوش کرنے والے پوری قوم کے ہیرو ہیں اور قوم شہدائے وطن کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداءکی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے ناسور کے خلاف متحد اور یکسو ہے۔ بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے پاکستانی قوم کے دہشت گردی کے خلاف پختہ عزم کو غیرمتزلزل نہیں کیا جاسکتا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain