تازہ تر ین

کارکنوں کو تیاری کا حکم, نواز شریف کانیا پلان سامنے آگیا

لاہور، رائیونڈ(اپنے سٹاف رپورٹر سے، مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کا اہم غیر رسمی مشاورتی اجلاس جاتی امراءرائے ونڈ میں منعقد ہوا جس میں پارٹی کی تنظیم سازی ،حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب ،پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل سمیت مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اجلاس میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ،گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ ،وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ،سپیکر سردار ایاز صادق ،خواجہ محمد آصف، حمزہ شہباز،احسن اقبال، زاہد حامد، پرویز رشید، انوشہ رحمان ،سینیٹر آصف کرمانی ،رانا مقبول سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ ذرائع کے مطابق غیر رسمی مشاورتی اجلاس میں نواز شریف کی آئندہ کی سر گرمیوںبارے بھی تبادلہ خیال ہوا تاہم فیصلہ کیا گیا کہ اس سلسلہ میں رہنماﺅں اور کارکنو ں کی مزید مشاورت سے حتمی فیصلہ ہوگا۔اس موقع پر پارٹی کی تنظیم سازی بارے بھی گفتگو ہوئی جبکہ حلقہ این اے 120کی انتخابی مہم کے حوالے سے سامنے آنے والی تجاویز پر بھی غوروخوض کیا گیا ۔اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کی حکومت نے ملک کو معاشی طور پر درست سمت میں گامزن کر دیا ہے ،عوام کی خدمت مشن ہے اور ہر رکاوٹ کو عبور کرتے ہوئے اسے آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد سے لاہور کے سفر کے دوران عوام نے جس طرح محبت اور پذیرائی دی اسے فراموش نہیں کر سکوں گا ، پاکستان اور عوام کی ترقی کے ایجنڈے کوہر صورت آگے بڑھائیں گے۔اجلاس کے بعد سردار ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورا پاکستان نواز شریف کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہے،نواز شریف دوستوں اور عوام کے مطالبے پر جی ٹی روڈ کے راستے سے لاہور آئے تھے اور ان کو جو پذیرائی ملی وہ سب کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف میرے دل میں ابھی تک وزیراعظم ہیں اسی لیے نواز شریف کے لیے میرے منہ سے بار بار وزیراعظم ہی نکلتا ہے۔مشاورتی اجلاس سے متعلق ایک سوال کے جواب میں سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ کبھی کسی ادارے سے تصادم کی بات نہیں کی گئی ۔ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ہر حصہ نواز شریف کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہے، نواز شریف ہر جگہ جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جس جگہ کے لوگ سابق وزیراعظم کو زیادہ شدت سے بلائیں گے وہ وہاں ضرور جائیں گے،عوام کے پاس جاکر ہر وہ راستہ اختیار کیا جائے گا جوبہتر ہوگا۔آئین میں ترمیم کے حوالے سے اپوزیشن کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ جو ہونا تھا وہ ہوچکا اب آگے دیکھنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جمعہ اور جمعرات کو الیکشن اصلاحات بل کے حوالے سے ملاقات ہوگی جس کے لیے 125 اجلاس ہوچکے ہیں۔سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اجلاس میں 62اور63کے حوالے سے کوئی گفتگو نہیں ہوئی ۔ انہوںنے کہا کہ بارہا کہہ چکے ہیں ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور عدلیہ کے احکامات پر من و عن عملدرآمد کیا گیا ہے ۔ نواز شریف عوامی رہنما اور ملک کے تین مرتبہ وزیر اعظم رہ چکے ہیں ۔ عوام کا ان سے پیار اور عقیدت کا اظہار تھا کہ ٹھاٹھیں مارتا سمندر ان کے استقبال کےلئے باہر آیا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے عدلیہ کو چیلنج نہیں کیا بلکہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں ۔ نواز شریف نے کسی موقع پر کسی ادارے کا نام نہیں لیا لیکن سازش کا ضرور ذکر کیا ہے اور وقت آنے پر وہ خود بتائیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ اجلاس میں این اے 120کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے دوستوں نے رائے دی ہے جس پر تبادلہ خیال ہوا۔ آئندہ مزید اجلاس ہوں گے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔ مشاورتی اجلاس میں موجودہ تحریک کو جاری رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے دس روز کے اندر ملتان میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور جی ٹی روڈ سے ریلی کی شکل میں ملتان جانے کی تجویز دی گئی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے پنجاب کے علاوہ ملک کے دیگر صوبوں میں بھی پارٹی کارکنوں اور رہنماو¿ں تک رسائی کے لیے بڑی رابطہ مہم چلانے کی منصوبہ بندی کرلی۔اس ضمن میں وہ پہلے خیبرپختونخوا کا انتخاب کرسکتے ہیں جیسا کہ اس صوبے میں ان کے حریف عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اتحادی حکومت قائم ہے۔سابق وزیراعظم کے قریبی ساتھی کے مطا بق اس ضمن میں نواز شریف جلد ضلع مانسہرہ کا دورہ کریں گے تاکہ یہاں موجود مسلم لیگ (ن) کے سپورٹرز کو متحرک اور مقامی رہنماو¿ں سے ملاقاتیں کرسکیں۔اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) مانسہرہ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں جلسے بھی منعقد کرے گی۔نواز شریف کے ساتھی کا کہنا تھا کہ مانسہرہ کا دورہ ممکنہ طور پر عیدالاضحیٰ سے قبل ہوسکتا ہے تاکہ جی ٹی روڈ ریلی کے تسلسل کو جاری رکھا جاسکے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عید کے بعد سابق وزیراعظم بلوچستان، سندھ اور پنجاب کے دیگر علاقوں کے دوروں کا منصوبہ بھی بنارہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain