تازہ تر ین

کلبھوشن یادیو کے کیس کا ”نواز شریف “کے وکیل سے تعلق؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے کلبھوشن یادیو کیس میں عالمی عدالت انصاف میں سابق اٹارنی جنرل اور پاناما کیس میں نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث کو ایڈہاک جج نامز د کرنے کیلئے مشاورت شروع کردی ہے۔ تفصیل کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور میں سابق جج سپریم کورٹ جسٹس خلیل الرحمان رمدے سے رابطہ کیا گیا تھا لیکن انہوں نے پیشکش سے اتفاق نہیں کیا تھا۔ اٹارنی جنرل آفس نے سینئر قانون دان مخدوم علی خان اور اردن کے سابق وزیراعظم عون الخصاونتہ کے نام بطور ایڈہاک جج نامزد کرنے کیلئے وزیراعظم آفس کو بھیجے تھے تاہم مخدوم علی خان کو بین الاقوامی ثالثی مقدمات میں وسیع تجربہ کی بنیاد پر فیورٹ سمجھا جارہا ہے تاہم دفتر خارجہ اور فوجی سٹیبلشمنٹ سے رائے لینے کے بعد ایڈہاک جج کے نام کو حتمی شکل دی جائے گی ،ایڈہاک جج کیلئے نام اگلے ماہ تک فائنل کرلیا جائے گا۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس تصدق حسین جیلانی کا نام بھی ایڈہاک جج کیلئے زیر غور رہا تھا۔ قانونی ماہرین نے ایڈہاک جج کی نامزدگی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا حکومت کو چاہیے تھا کہ ابتدائی سماعت سے قبل ہی ایڈہاک جج مقرر کردیتی۔ پاکستان اپنے جواب میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق ثبوت بھی دے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain