تازہ تر ین

پاکستان نے پاک ایران سرحد پر گیٹ تعمیرکردیا

 اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان نے پاک ایران سرحد پر خصوصی گیٹ اور 126 کلو میٹر سرحد پر خار دار باڑ لگادی ہے۔ قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت داخلہ نے ایران اور افغانستان سے ملنے والی سرحدوں سے متعلق ایوان کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ ایران اورافغانستان کے ساتھ معمول کے مطابق فلیگ میٹنگزاورمشترکہ سرحدی کمیشن اجلاس ہورہے ہیں،  پاکستان کی جانب سے پاک ایران سرحد پر گیٹ تعمیر کردیا گیا ہے، گیٹ کے دونوں اطراف 126 کلومیٹر لمبی خاردارتار بھی لگائی گئی۔ ایوان کو بتایا گیا ہے کہ پاک افغان سرحد بند کرنے کی کوئی تجویززیرغورنہیں تاہم سرحدوں مزید چیک پوسٹوں کا قیام اور اسکینرز فراہم کیے جا رہے ہیں، سرحد کے آر پار سفر کی اجازت صرف ویزہ رکھنے والوں کو ہے، مقامی دستاویزات پر سفری اجازت ختم کردی گئی ہے۔ چمن کے قریب پاک افغان سرحد پر گیٹ اور باڑ کی تنصیب کے لیے ٹریفک کی ڈیجیٹل نگرانی کی جا رہی ہے۔ اور فرنٹئیرکور کے لیے 50 نئی پوسٹیں تعمیر کی گئی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain