تازہ تر ین

نواز،شہباز،عمران خان سمیت 64شخصیات کیخلاف شکنجہ تیار

لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے نواز شریف، شہباز شریف، پرویز الٰہی، چوہدری شجاعت حسین، عمران خان، سردار ایاز صادق سمیت چونسٹھ سیاست دانوں اور معروف شخصیات کے بیرون ملک اثاثے واپس لانے کے لئے دائر درخواست پر فریقین کے وکلاءکو آئندہ سماعت پر بحث کے لئے طلب کر لیا۔ درخواست گزار بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی جانب سے مو¿قف اختیار کیا کہ نواز شریف، شہباز شریف، پرویز الٰہی، چوہدری شجاعت حسین، عمران خان، سردار ایاز صادق، اسحاق ڈار، جاوید ہاشمی، فاروق ستار، نجم سیٹھی، میاں منشائ، عاصمہ جہانگیر، خواجہ شریف، حمزہ شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی، رانا تنویر اور شیخ رشید سمیت 64 سیاستدانوں اور معروف شخصیات نے چار سو ارب ڈالر غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کئے اور قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے صاحبزادوں نے برطانیہ میں ایک سو انچاس جائیدادیں خریدیں جبکہ درخواست میں فریق بنائے گئے تمام سیاستدانوں نے بیرون ملک اثاثے بنا کر ملک کو کنگال کیا۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ان سیاستدانوں کی طرف سے بیرون ملک بینکوں میں رکھے گئے پیسے وطن واپس لا کر ملک کی حالت تبدیل کی جا سکتی ہے۔ عدالت نے فریقین کے وکلاءکو مزید بحث کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain