تازہ تر ین

کلثوم نواز کے مخالفین کو بڑا دھچکا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) لاہور ہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹربیونل نے مسلم لیگ ن کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کےخلاف دائراپیلیں مستردکر دیں،لاہورہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل دورکنی اپیلٹ ٹربیونل نے اپیلوں کی سماعت کی،پاکستان پیپلز پارٹی، عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ بیگم کلثوم نواز نے کاغذات نامزدگی میں اپنی آمدن اور اثاثے ظاہر نہیں کئے،بیگم کلثوم نواز نے خود کو نوازشریف کی زیر کفالت ظاہر کیا مگر وہ کئی کمپنیوں میں شیئر ہولڈر ہیں،انہوں نے کہاکہ بیگم کلثوم نواز نے زرعی انکم ٹیکس کی ادائیگی نہیں کی ،اقامہ ظاہر کیا مگر تنخواہ کی رسید اور اس سے ہونے والی بچت کو ظاہر نہیں کیا،انہوں نے بتایا کہ بیگم کلثوم نواز نے مری کی رہائش گاہ میں موجود فرنیچر اور دیگر گھریلو اشیاءکا کوئی ذکر نہیں کیا،بیگم کلثوم نواز نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے ،سندھ میں ان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج ہے جس میں بیگم کلثوم نوازمفرور ہیں، ٹربیونل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگرکوئی مقدمہ درج ہے یاعدالتی اشتہاری ہیں تو ٹربیونل کو اس کا تحریری ثبوت دیا جائے، ٹربیونل نے کہا کہ شیئر ہولڈر کمپنی کا مالک کیسے ہو سکتا ہے،الزام لگانے سے کوئی مجرم قرار نہیں دیا جا سکتا، اپیلٹ ٹربیونل نے نیب اور دیگر اداروں سے رپورٹس طلب کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ٹربیونل کو جے آئی ٹی بنانے کا کوئی اختیار نہیں،تحریک انصاف کے وکیل انیس ہاشمی نے مقدمے کی کاپی ٹربیونل میں پیش کردی،ٹربیونل نے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف تمام اپیلوں مسترد کر دیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain