تازہ تر ین

بھارت میں ہنگامے پھوٹ پڑے، 25سے زائد افراد ہلاک ، صورتحال کشیدہ ۔۔۔!

نئی دہلی : بھارتی مذہبی رہنما گرمیت رام رحیم سنگھ کو جنسی زیادتی کیس میں مجرم قرار دے کر گرفتار کر لیا گیا۔ جس کے بعد بھارت بھر میں خصوصاً پنجاب میں صورتحال کشیدہ ہو گئی ہیں۔ مشتعل لوگوں نے کئی بسیں جلا دی جبکہ مختلف وا قعات میں اب تک 17افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 200 سے افراد زخمی ہیں۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق ڈیرہ سچا سودا کے روحانی پیشوا گرمیت رام رحیم سنگھ کی جنسی زیادتی کیس میں گرفتاری کے بعد ہریانہ، سرسا، پٹیالہ، فاضلکا، فیروز پور، مانسا، فرید کوٹ اور بھٹنڈا میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ عدالت کے اس فیصلے کے بعد روحانی پیشوا کے پیروکاروں میں غصہ امڈ آیا ہے اور انہوں نے مشتعل ہو کر ہنگامے شروع کر دیئے ہیں۔ بھارتی دارالحکومت دہلی میںمتعدد  بسوں کو جلا دیا گیا۔پرتشدد مظاہروں میں اب تک 17افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 200سے زیادہ زخمی ہیں جنہیں پنچکولا کے جنرل اسپتال میں طبی امداد کیلیے داخل کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر بھارتی حکومت کی جانب سے ہریانا، چندی گڑھ اور پنجاب کے مختلف علا قوں میں موبائل اور انٹر نیٹ سروس بھی بند کر دی ہے۔مظاہرین نے متعدد بسیں، عوامی مقامات اور پٹرول پمپس کو جلا دیا ہے جس کے بعد حکومت نے فوج کی مدد طلب کر لی ہے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain