تازہ تر ین

سفید موتیا

ڈاکٹرنوشین عمران
آنکھ کے اندر لینز (عدسہ) پروٹین سے بنا ہوتا ہے جو روشنی کی لہروں کو آنکھ کے پردے پر فوکس یا مرکوز کرنے کا کام کرتا ہے۔ مختلف چیزوں اور مختلف فاصلوں کودیکھنے کے لئے لینز اپنی شکل اور سائز چھوٹا بڑا یا کم زیادہ کرسکتا ہے۔ اگر لینز کی فوکس کرنےکی صلاحیت کم ہوجائے تو چیزیں دھندلی نظر آتی ہیں اسی لئے بہتر دیکھنے کے لئے عینک کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر لینز کے اندر پروٹین اور پانی کی مقدار میں تبدیلی آجائے تو لینز شفاف نہیں رہتا اور سفیدی مائل دھندلا ہوجاتا ہے اور ہر تصویر کو دھندلا پیش کرتا ہے۔ بظاہر دیکھنے میں لینز بالکل سفید نظر آنے لگتا ہے۔ اسی باعث اسے سفید موتیا کہا جاتا ہے۔ انگریزی میں اسے کیٹاریکٹ کہا جاتا ہے جسے یونانی میں آبشار کا مطلب دیا جاتا ہے۔
سفید موتیا عموماً 60 سال کی عمر کے بعد کبھی بھی ہوسکتا ہے۔ عمر کے علاوہ اور خاص کر 60 سے پہلے ہونے کی اور وجوہات بھی ہیں جیسا کہ آنکھ میں بار بار انفکیشن ‘ آنکھ میں الرجی‘ آنکھ میں سرخی رہنا‘ ذیابیطس‘ سٹیرائیڈ کا استعمال‘ سورج کی تیز روشنی میں زیادہ دیر رہنا‘ غیر متوازن غذا‘ کم روشنی میں پڑھنا۔سفید موتیا بتدریج بڑھتا ہے اس کے مکمل ہونے یا نظر کو پوری طرح دھندلا کرنے میں کئی ماہ یا کئی سال لگ جاتے ہیں۔ ضروری نہیں کہ دونوں آنکھوں میں ایک ساتھ ہی موتیا شروع اور مکمل ہو لیکن ایک آنکھ میں سفید موتیا ہونے کے بعد کسی نہ کسی وقت دوسری میں ہونا کافی حد تک یقینی ہے۔
سفید موتیا ہونے سے نظر دھندلانے لگتی ہے۔ عینک لگوا کر یا نمبر بار بار بدلوا کر بھی نظر درست نہیں ہوتی اور چیزیں مسلسل دھندلی نظر آتی ہیں۔ موتیا سے بچاﺅ کے لئے سورج کی تیز روشنی سے بچاﺅ‘ دھوپ میں سن گلاسز کا استعمال‘ کنٹیکٹ لینز کا کم سے کم استعمال‘ آنکھوں کی الرجی اور انفکیشن کا مکمل علاج‘ متوازن غذا ضروری ہیں۔ آنکھوں کی صحت اور نظرکی بہتری کے لئے ایسی غذائیں استعمال کرنا مفید ہے جن میں بیٹاکیروٹین لیوٹن اور زیا زینتھین موجود ہوں یہ نباتات اور منرل آنکھوں کے لئے بہت ضروری اور فائدہ مند ہیں۔
بیٹاکیروٹین والی قدرتی غذاﺅں میں شکرقندی‘ گاجر‘ سبز سبزیاں‘ پیٹھا کدو‘ سردا‘ گرما‘ سرخ شملہ مرچ‘ خوبانی خشک‘ مٹر شامل ہیں۔
لیوٹن (LEUTIN) اور زیازینتھین (ZEAXANTHINE) نہ صرف نظر بلکہ آنکھ کے پردے کی صحت کے لئے بھی بہترین ہیں۔ قدرتی ذرائع انڈے کی زردی‘ مکئی‘ شملہ مرچ‘ انگور‘ کیسوی پھل‘ براکلی‘ ساگ‘ پالک‘ مالٹا موسمی‘ زوکہنی سبزی‘ بند گوبھی‘ سبز پتوں والی تمام سبزیاں آڑو‘ جیری‘ پپیتا‘ رس بھری‘ فالسہ‘ دھنیا‘ پودینہ شامل ہیں۔
٭٭٭


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain