تازہ تر ین

وزیراعلیٰ سے کور کمانڈر کی الوداعی ملاقات, اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور ( اپنے سٹاف رپورٹر سے ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکہ جیسے ترقی یافتہ ملک کو کو سی پیک اور ون بیلٹ ون روڈ جیسے اقدامات مسترد کرنے کی بجائے ان کا خیرمقدم کرنا چاہیے۔مشترکہ خوشحالی کے اس منصوبے کے ذریعے 800ملین افراد کی غربت مٹائی جا سکتی ہے۔ایک بیان میں وزیراعلی محمد شہبا شریف نے کہا کہ بیمار ذہنیت کے حامل اس منصوبے کے بارے میں غیر یقینی صورتحال پیدا کرنے کے مشن پر گامزن ہےں۔اس کے ذریعے وہ عالمی امن اور ترقی میں معاونت نہیں کررہے۔پورے جنوبی ایشیاکوغربت،عدم مساوات اور عدم ترقی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ون بیلٹ ون روڈاور سی پیک خوشحالی کے مشترکہ ثمرات لئے انہی چیلنجز کا حل پیش کرتے ہیں اور ایسا منصوبہ جس کا مقصد عوام کو بااختیار اور خوشحال بنانا ہے۔اس کے بارے میں شکوک وشہبات پیدا کرنے سے پرہیز لازم ہے۔وزیراعلی شہباز شریف نے ون بیلٹ ون روڈ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے یاد دلایا کہ چین کے صدرحالیہ ون بیلٹ ون روڈ سمٹ میں یقین دہانی کروا چکے ہیں کہ اس منصوبے کا مقصد کوئی جیو پولیٹیکل ایجنڈا نہیںبلکہ باہمی ہم آہنگی اور ربط باہم ہے۔انہوں نے کہا کہ ون بیلٹ ون روڈجیسے منصوبے پر علیحدگی یا مخصوص ایجنڈے کا لیبل چسپاں کرنا بہت بڑی ناانصافی ہے اور عالمی طاقت کو اس کے راستے میں حائل علاقائی تنازعات کو حل کرکے اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے امریکی وزیردفاع کے ون بیلٹ ون روڈ کے بارے میں تحفظات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چین کے اس انتہائی قابل تحسین اقدام کا مقصدعلم،وسائل اور خوشحالی کو ایشیا ،یورپ اور افریقہ کے 65ممالک میںبانٹنا ہے۔وزیراعلی محمد شہباز شریف نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کی لانچنگ سے اب تک چین اور دوسرے ممالک کے درمیان 2014سے 2016تک تجارت کا حجم3کھرب ڈالر تک بڑھ چکا ہے اور ون بیلٹ ون روڈ ممالک میں چینی سرمایہ کاری کا حجم 50ارب ڈالر سے بھی بڑھ چکا ہے اورون بیلٹ ون روڈمنصوبے کے تحت چین کی مجموعی سرمایہ کاری ایک کھرب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور پراجیکٹ کا حجم 60ارب ڈالر سے بڑھ چکا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے الوداعی ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے کور کمانڈر لاہور کی حیثیت سے پاک فوج کیلئے پیشہ ورانہ انداز میں فرائض سرانجام دینے پر لیفٹیننٹ جنرل صادق علی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی مستقبل کی ذمہ داریوں کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج پر قوم کو ناز ہے۔ پاک افواج کے جری سپوتوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نئی تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے افسروں اور جوانوں نے ملک میں امن کے قیام کیلئے بیش قیمت قربانیاں دی ہیں اور شہداءکے خون کے بدولت آج پاکستان میں امن قائم ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لاہوررنگ روڈ سدرن لوپ کے منصوبے پر ہونے والی پےش رفت کا جائزہ لےا ۔وزےراعلیٰ نے آج فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے کیمپ آفس کماہاںکادورہ کےا۔وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف اوراےف ڈبلےو او کے ڈائرےکٹر جنرل ،لےفٹےننٹ جنرل محمد افضل کے درمےان ملاقات ہوئی جبکہ وزےراعلیٰ نے کےمپ آفس مےں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت بھی کی،جس میں لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ کے منصوبے کے تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی ایف ڈبلیو او لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل، ایف ڈبلیو او کے اعلیٰ حکام، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اربوں روپے کی لاگت سے عوام کو آمد و رفت کی جدید سہولتوں کی فراہمی کے متعدد منصوبوں پر کام کر رہی ہے اور عوام کو آمد و رفت کی خوب سے خوب تر سہولتیں دینے کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے۔ سدرن لوپ کا منصوبہ بھی اسی جانب اہم پیش رفت ہے۔فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کےساتھ رنگ روڈ سدرن لوپ کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذرائع آمد و رفت کو بہتر بنانے سے معاشی و سماجی سرگرمیوں کو فروغ ملتا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے شرقپور میں ایک ہی خاندان کے 3افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام مےں کہا ہے کہ ذہنی صحت کے عالمی دن کا مقصدعوام میں ذہنی مریضوں کے علاج اور ذہنی بیماریوں سے بچاو¿کا شعور پیدا کرنا ہے۔دنیا میں غربت، عدم تحفظ، تعلیم میں کمی کے باعث ذہنی انتشار میں مبتلا افراد کی تعداد میںاضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ذہنی طور پر صحت مند ہونے سے ہماری سوچ، ہمارے احساسات ، رویّے اور پھر عمل متاثر ہوتا ہے۔ جسمانی ورزش اور تفریحی سرگرمیاں بھی انسانی دماغ و ذہن کےلئے اطمینان کا باعث ہوتی ہیں۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ ذہنی صحت روزمرہ کے معاملات کو بغیر کسی ذہنی تناو¿ کے حل کرنے کی سوجھ بوجھ دیتی ہے جبکہ نفسےاتی امراض انسان کی جسمانی اور ذہنی صلاحیتوں کو ختم کردیتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ دماغ انسانی جسم کا ایک اہم ترین جزو ہے جس کا متوازن رہنا صحت مند زندگی کیلئے ضروری ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain