لندن (خصوصی رپورٹ) برطانیہ میں حالیہ عرصے کے دوران مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم میں دوگنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جن میں مسلمان شہریوں کو پرتشدد حملوں کا نشانہ بنایا گیا جبکہ مساجد کو نذرآتش کیا گیا۔ پولیس حکام کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق رواں برس مارچ سے جولائی کے درمیان 110 سے زائد مساجد کو نشانہ بنایا گیا جبکہ گزشتہ سال اس عرصے میں 47 حملے ریکارڈ کئے گئے تھے۔