تازہ تر ین

گرین شرٹس نے بنگالیوں کو 7-0سے شکست دیدی

ڈھاکہ (نیوزایجنسیاں) ابو محمود کی شاندار ہیٹرک کی بدولت پاکستان نے میزبان بنگلہ دیش کو ابتدائی میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 7-0 گولز کے واضح مارجن سے شکست دے کر دسویں ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں جاندار آغاز کیا، ابو محمود نے 3 جبکہ عماد شکیل بٹ اور ارسلان قادر نے 2، 2 گولز کر کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ بدھ کو بنگلہ دیش میں ایشیا کپ کا آغاز ہو گیا، ابتدائی روز گروپ اے کے میچ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو با آسانی 7-0 گولز کے بھاری مارجن سے ہرا کر ایونٹ میں جاندار انٹری کی، ابو محمود نے شاندار ہیٹرک سکور کی،پاکستان کی جانب سے دوسرے کوارٹر کے تیسرے منٹ میں محمد ابوبکر نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے پاکستان کو برتری دلائی، تیسرے کوارٹر میں گرین شرٹس نے 15 مجموعی طور پر 3 گول کئے۔ ابو محمود نے میچ کے 18ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر گول کر کے گرین شرٹس کو بنگلہ دیش کے خلاف 1-0 گول کی برتری دلائی جو پہلے ہاف تک برقرار رہی، دوسرے ہاف کے تیسرے ہی منٹ میں پاکستان کے عماد شکیل بٹ نے پنالٹی اسٹروک پر گول کر کے ٹیم کی برتری دوگنی کر دی، اسی منٹ میں پاکستان کے محمد ارسلان قادر نے شاندار فیلڈ گول کر کے ٹیم کی برتری 3-0 کر دی، 41ویں منٹ میں ابو محمود نے میچ میں پنالٹی کارنر پر اپنا دوسرا گول کر کے ٹیم کا سکور 4-0 کر دیا اور بنگلہ دیش کی مشکلات مزید بڑھ گئیں، 47ویں منٹ میں عماد شکیل بٹ نے فیلڈ گول کر کے میچ میں اپنا دوسرا گول کر کے سکور 5-0 کر دیا، تین منٹس بعد ہی ابو محمود نے شاندار ہیٹرک کر کے گرین شرٹس کی برتری 6-0 گولز کر دی، میچ کے آخری منٹ میں محمد ارسلان قادر نے فیلڈ گول کر کے مقابلہ 7-0 کر دیا جبکہ میزبان ٹیم ایک بھی گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ بھارت نے جاپان کو 5-1 گولز سے ہرا کر فاتحانہ آغاز کیا۔ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا دوسرا گروپ میچ (کل) جمعہ کو جاپان کے خلاف کھیلے گی۔ ہاکی کپ میں پاکستان کی ٹیم اپنے روایتی حریف بھارت کے خلاف 15 اکتوبر کو مدمقابل ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں آٹھ ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان، ملائیشیا، بھارت، چین، جنوبی کوریا، جاپان، عمان اور میزبان بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ان ٹیموں کو دو گرپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں بھارت، پاکستان، جاپان اور بنگلہ دیش جبکہ گروپ بی میں ملائیشیا، کوریا، چین اور عمان شامل ہیں،یہ ٹورنامنٹ 22 اکتوبر تک جاری رہے گا، قومی ٹیم میں کپتان محمد عرفان، نائب کپتان رضوان سینئر جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مظہر عباس، امجد علی، عاطف مشتاق، مبشر علی، عماد شکیل بٹ، ابوبکرمحمود، تصور عباس، راشد محمود، رضوان جونیئر، ارسلان قادر، اظفر یعقوب، عمر بھٹہ، علی شان، محمد عتیق، وقاص اکبر اور اعجاز احمد شامل ہیں۔ واضح رہے کہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 22 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain