تازہ تر ین

احسن اقبال کا بیان ڈان لیکس کا ایجنڈا ،نیب عدالت پر حملہ کرنیوالا کون ، نام بتا دیا

پشاور(نیوز رپورٹر) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ کٹھ پتلی حکومت جاتی ہے توجائے ،بچوں کا مستقبل تباہ نہیں ہونے دینگے،عدالت میں ڈرامہ کیا گیا،قوم کوسڑکوں پرنکالنے کیلئے تیار کر رہاہوں، آصف زرداری کاکرپشن ختم کرنے کی بات کرناقیامت کی نشانی ہے،مولانا ڈیزل اور اچکزئی فاٹا کے انضمام میں رکاوٹ بننے شرم کرو،ڈاکوو¿ں کے خاندانوں کابھی بائیکاٹ کریں گے،26اکتوبرکواین اے 4کے الیکشن مخالفین کوشکست دیں گے۔انہوں نے پشاور میں عامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آصف زرداری کرپشن کی بات کررہے ہیں،معجزہ ہوگیاہے۔آصف زرداری کاکرپشن کی بات کرنا قیامت کی نشانی ہے۔آصف زرداری آپ سب سے بڑی بیماری ہو۔ آصف اور ان کی بہن نے ایک ایک ارب کاہرجانہ کیاہواہے۔ان کی توہین ہوگئی ہے کہ میں نے ان کوکرپٹ کہہ دیاہے۔زرداری تم پشاور آئے ہو،میں خوف کی زنجیریں توڑنے سندھ جارہاہوں۔آصف زرداری بتارہاہوں کہ پختونخواہ ، سندھ ،بلوچستان اور پنجاب میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔پشاور اور سندھ میں لوگ باہرگئے ہوئے ہیں کیونکہ ان کو نوکریاں نہیں ملتیں۔اس لیے نوکریاں نہیں ملتی کہ نواز،زرداری جیسے لوگ پیساچوری کرکے باہرلے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سالانہ ایک ہزارارب ڈالرباہرچوری ہوکرجاتاہے۔ہم قرضے لیتے ہیں۔پھرقرضوں کی قسطیں اداکرنے کیلئے ٹیکس دیناپڑتے ہیں۔قوم مہنگائی کے ذریعے ٹیکس دیتی ہے۔مقروض ممالک کی دنیامیں عزت نہیں رہتی۔نوازشریف کہتاہے کہ مجھے کیوں نکالا۔ نوازشریف آپ کواس لیے نکالاکہ آپ قوم کا300ارب چوری کرکے باہرلے گئے۔جوعدالت میں ڈرامہ کیاگیا،شریف فیملی کی کرپشن بچانے کیلئے ڈرامہ کیاگیاہے۔نوازشریف کوسزاہوجاتی ہے تواس کاساراپیسا ضبط ہوکرپاکستان آئے گا۔اثاثے منجمند کردیے جائیں گے۔ان کوجمہوریت جانے اور سپریم کورٹ اور پاکستانی فوج کوبدنام کرنے کی شرم نہیں ،بلکہ اپنے پیسے بچانے کیلئے یہ ڈرامے کررہے ہیں۔یہ فیصلہ کن وقت ہے۔کہ قوم چوروں کے نیچے رہے کی یاعظیم قوم بنے گی۔انہوں نے کہا کہ خاقان عباسی تم بھی سن لوکہ تم ملک کے وزیراعظم ہویاشریف بردران کے درباری ہو۔میں ساری پاکستانی قوم کوتیارکروں گا،سڑکوں پرنکلیں گے۔آپ کی کٹھ پتلی حکومت جاتی ہے توجائے ہم اپنے بچوں کامستقبل تباہ نہیں ہونے دیں گے۔جمہوریت نہیں جانے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہاں کوئی پختونوں کی سیاست کرتاہے، دھماکاہواتوآپ سب نے دیکھاکہ د±م دباکربھاگ گیا۔ حکومت میں ایسے لوگ بھی ہیں جوڈیزل کے پرمٹ پربک جاتے ہیں۔پختونوں کا لیڈرکا نام لیا جائے توسب کہتے ہیں ایزی لوڈ،اچکزئی بلوچستان میں پختونوں کا لیڈربنا بیٹھا ہے۔اچکزئی اور فضل الرحمن نے بڑاظلم کیا۔ اچکزئی اور فضل الرحمن نے عوام پرظلم کیا۔فاٹا کا انضمام ہوجائے تولوگ ترقی کرسکیں۔لیکن یہ دونوں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ مولانا ڈیزل اور اچکزئی شرم کرو۔انہوں نے کہاکہ ہم فاٹا کے انضمام کیلئے پوری زورلگائیں گے۔عمران خان نے کہا کہ مجھے کہتے ہیں کہ عمران خان ہمیں گالیاں نکالتا ہے۔جب کوئی ہمارے گھرمیں چوری کرتاہے تواس کوچور جبکہ جواربوں کا ڈاکہ مارتا ہے تواس کو ڈاکو کہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک میں ڈاکوو¿ں اور چوروں کو پروٹوکول دیاجاتا ہے۔ہم ڈاکوو¿ں کوجیلوں میں ڈالیں گے اور ملک سے باہرنکالیں گے،ڈاکوو¿ں کے خاندانوں کا بائیکاٹ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے میرے وارنٹ نکال دیے ہیں۔اگرمیں 26 اکتوبرکوپیش نہ ہواتوجیل میں بھیج دیا جائے گا۔انسداد دہشتگردی عدالت نے بھی وارنٹ گرفتاری نکال دیے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ 26 اکتوبرکواین اے 4کے ضمنی الیکشن مخالفین کوشکست دیں گے۔ نواز شریف کہتے ہیں کہ انہیں کیوں نکالا تو میں بتاتا ہوں کہ اس لیے نکالا کہ 300 ارب قوم کا چوری کرکے باہر لے گئے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ انہیں اقامہ کی وجہ سے نکالا گیا تو ان کا منی لانڈرنگ کا طریقہ ہی اقامہ ہے جس ذریعے سے پیسہ منی لانڈرنگ کرکے باہر لے جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے کہنے پر آج اسلام آباد کی عدالت پر ہلہ بولا گیا جس میں جج جان بچا کر باہر بھاگا کیونکہ ان کی کوشش ہے کہ احتساب سے بچ جائیں، اگر منی لانڈرنگ میں نواز شریف کو سزا ہوجاتی ہے تو 300 ارب روپے سے زیادہ پیسہ ضبط ہوکر پاکستان آجائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ’یہ اپنا پیسا بچانے کے لیے سپریم کورٹ اور فوج کو بدنام کررہے ہیں۔‘ وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی تم وزیراعظم ہو یا شریف خاندان کے درباری؟ شاہد خاقان عباسی کی حکومت جاتی ہے تو جائے مگر ہم پاکستان سے جمہوریت جانے نہیں دیں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیرداخلہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی ابتری کی صورتحال دنیا سے چھپی نہیں ہے۔ احسن اقبال کا بیان ڈان لیکس کا ایجنڈا ہے۔ بیان غیرملکیوں کو خوش کرنے کےلئے دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے کہا کہ احسن اقبال کا ڈی جی پی آر سے متعلق بیان مضحکہ خیز ہے۔ شریفوں کے درباری قوم کو بیوقوف نہیں بنا سکتے۔ نواز شریف اور اسحاق ڈار نے آئندہ نسلوں پر قرض کا بوجھ لاد دیا ہے۔ فوج کے خلاف احسن اقبال کا بیان ڈان لیکس ایجنڈے کا تسلسل ہے بیان جارح قوتوں کو خوش کرنے کےلئے دیا گیا۔ تحریک انصاف میں مختلف سیاسی جماعتوں کے سینئر رہنماو¿ں نے شمولیت کا اعلان کردیا ہے،عمران خان نے شامل ہونے والے تمام رہنماو¿ں کا خیرمقدم کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ن لیگی رہنماءعبدالستارخلیل، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماءارباب نجیب اللہ اور جے یوآئی ف نظریاتی گروپ سے مفتی زبیرنے الگ الگ ملاقات کی۔جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پرسیاسی جماعتوں کے ان تمام رہنماو¿ں نے اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔عمران خان نے پشاور میں عوامی جلسہ کے موقع پربھی پارٹی میں شامل ہونے والے تمام رہنماو¿ں کا خیرمقدم کیا ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain