تازہ تر ین

آرمی چیف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض(ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی خبر ایجنسی کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماو¿ں نے سعودی عرب اور پاکستان کے باہمی تعلقات خصوصاً فوجی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی خبر ایجنسی کے مطابق ملاقات میں دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات کی گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain