تازہ تر ین

لاہور میں پھر خطرہ ۔۔۔ہائی الرٹ جاری ۔۔۔ وجہ انتہائی تشویشناک

لاہور (خصوصی رپورٹ) شہریوں کو بیمار کرنے والی سموگ ایک بار پھر لاہور پر حملے کیلئے تیار‘ محکمہ تحفظ ماحولیات نے تمام متعلقہ اداروں کو ریڈالرٹ جاری کر دیا۔ شہر میں سموگ کے حملے سے متعلق محکمہ تحفظ ماحولیات کے دفتر میں ایک اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر ماحولیات ذکیہ شاہنواز‘ سٹی ٹریفک پولیس‘محکمہ زراعت‘ ہوم ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ موسمیات کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف حکمت عملی بنائے۔ محکمہ زراعت کسانوں میں فصلوں کو کٹائی کے بعد آگ لگانے سے متعلق آگاہی پیدا کرے۔ ناکارہ فضلے کو آگ لگانے کے بجائے متبادل سدباب کیا جائے۔ قبل از وقت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے سموگ سے بچا جا سکتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain