تازہ تر ین

رانا مشہود ،زعیم قادری سمیت دیگر ارکان اسمبلی بارے تشویشناک خبر

لاہور (خصوصی رپورٹ) اہداف کے حصول کیلئے دن رات بھاگ دوڑ کی وجہ سے پنجاب کابینہ کے کئی ارکان ذہنی دباﺅ کا شکار ہیںاور بیمار ہوگئے جبکہ بعض کا وزن کم ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق کام کے بوجھ اور دن رات تگ و دو کی وجہ سے صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کمر درد کی وجہ سے ہسپتال میں داخل جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ وزیر زراعت نعیم اختر خان بھابھہ پیٹ کے مرض کا شکار ہیں۔ اسی طرح وزیر اوقاف سید زعیم قادری کو ہرنیا کا مسئلہ درپیش ہے۔ صوبائی وزیر خواندگی اور غیررسمی تعلیم ڈاکٹر فرخ جاوید کا وزن کم ہوگیا۔ صوبائی وزیر مقامی حکومت منشاءاللہ بٹ کام کے بوجھ کی وجہ سے بیمار ہیں اور انہوں نے اپنا دورہ چین بھی ملتوی کردیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اسی طرح دیگر ارکان کابینہ بھی مختلف وجوہات کے باعث دباﺅ کا شکار ہیں اور ان کی صحت متاثر ہورہی ہے۔ غیرمعمولی سرگرمیوں اور رات گئے تک کام کی وجہ سے وزراءاپنی صحت پر توجہ نہیں کرسکے۔ غیرمتوازن اور بے وقت غذا اور ورزش سے دوری سے کابینہ کے ارکان کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain